Delhi Dehradun Expressway Inauguration: وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی–دہرادون ایکسپریس وے کا کیا افتتاح، دہلی سے دہرادون کا سفر اب صرف ڈھائی گھنٹے میں
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین کی توقع ہے اور اتراکھنڈ نے اس سمت میں قدم بڑھا کر ملک کو راستہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی–دہرادون ایکسپریس وے کے افتتاح کے ساتھ ترقی کی ایک نئی منزل حاصل ہوئی ہے۔
Nari Shakti Vandan Adhiniyam: خواتین کی قانون ساز اداروں میں شمولیت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری: وزیراعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو ان کا جائز حق دینے میں مزید تاخیر ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والا پارلیمانی اجلاس اس سمت میں ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا اور آنے والی نسلیں اسے ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھیں گی۔
Bihar New CM Samrat Chaudhary: سمراٹ چودھری ہوں گے بہارکے نئے وزیراعلیٰ، نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار بنیں گے نائب وزیراعلیٰ
سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ وہ نتیش کمارکی جگہ لیں گے۔ نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے بعد یہ عہدہ خالی ہورہا ہے۔ حلف برداری تقریب کل یعنی 15 اپریل کو 11 بجے ہوگی۔ سمراٹ چودھری کے علاوہ دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی حلف لیں گے۔
PM Modi to visit Uttarakhand-UP: آج اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے دورے پر جائیں گے وزیراعظم مودی، دہلی-دہرادون اکنامک کوریڈور کا کریں گے افتتاح
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وہ سب سے پہلے اتر پردیش کے سہارنپور پہنچیں گے، جہاں کوریڈور کے ایلیویٹڈ حصے میں قائم وائلڈ لائف کوریڈور کا معائنہ کریں گے۔ اس 213 کلومیٹر طویل کوریڈور سے دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کا وقت ڈھائی گھنٹے تک محدود ہوجائے گا۔
PM Modi pays tribute: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی اور خدمات منصفانہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ہمیشہ تحریک دیتی رہیں گی: وزیراعظم
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہندوستانی آئین کے معمار اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ قانون تھے۔ وہ مدھیہ پردیش کے ایک غریب دلت خاندان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پسماندہ طبقات کے مساوی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
Ambedkar Jayanti: امبیڈکر جینتی پرصدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیراعظم سمیت متعدد لیڈروں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو پیش کیا خراجِ عقیدت
ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات خواہ وہ آئین سازی ہو، سماجی انصاف کا قیام یا خواتین کے حقوق آج بھی ہندوستان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر ملک بھر میں ان کے نظریات کو اپنانے اور ایک منصفانہ و مساوی معاشرہ قائم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔
Women Empowerment: ناری شکتی سے نو بھارت تک، وزیر اعظم مودی کا وعدہ- خواتین کو بااختیار بنائے بغیر بھارت کی ترقی کا خواب ادھورا
معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شالینی علی کے مطابق قدیم ہندوستان میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ سماجی برائیوں اور عدم مساوات کے باعث ان کی حیثیت کمزور ہو گئی۔ تاہم جدید ہندوستان میں تعلیم، بیداری اور حکومتی پالیسیوں کے ذریعے خواتین کو دوبارہ بااختیار بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Delhi-Dehradun Economic Corridor: دہلی-دہرادون کوریڈور کا افتتاح، 6 گھنٹے کا سفر اب ڈھائی گھنٹے میں، وزیر اعظم مودی کا 12 ہزار کروڑ کا تحفہ
وزیر اعظم مودی 14 اپریل کو دہلی-دہرادون اقتصادی کوریڈور کا افتتاح کریں گے، جو ملک کے انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس 213 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تکمیل سے دہلی سے دہرادون کا سفر، جو پہلے چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت لیتا تھا، اب تقریباً ڈھائی گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔
Nari Shakti Vandan Act: خواتین ریزرویشن بل 21ویں صدی کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ : وزیر اعظم نریندر مودی
سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ 2023 میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘ پیش کیا گیا تھا، جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے نشستیں محفوظ کی جائیں گی۔
Nari Shakti Vandan Act 33 Percent Reservation: ناری شکتی وندن: 70 کروڑ خواتین کی قیادت کا نیا باب، وزیر اعظم مودی نے 33 فیصد ریزرویشن کو قرار دیا تاریخی قدم
وزیر اعظم نے سماجی انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کی جانب گامزن ہے جہاں مساوات اور انصاف محض نعرے نہیں بلکہ عملی حقیقت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری انتظار اب ختم ہونے کو ہے اور ریاستی اسمبلیوں سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔





