PM Modi Dials Israel PM Netanyahu: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کی بات، شہریوں کے تحفظ پر زور
مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان وزیر اعظم مودی نے اتوار کی دیر رات اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے جاری کشیدگی، بڑھتے فوجی تصادم اور شہری سلامتی سے متعلق خدشات پر گفتگو کی۔
PM Modi On India Youth: بھارت کی نوجوان نسل کی صلاحیت اور عزم بے مثال ہے: وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں اور عزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی اور مستقبل کی کامیابیوں کے پیچھے نوجوانوں کی مضبوط قوت ارادی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت اپنے خوابوں کو …
PM Modi Speaks To UAE President: وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے کی بات، حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم مودی نے اتوار کی شب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات پر حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مشکل گھڑی میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
PM Modi Attack On Congress In Puducherry: وزیراعظم مودی کا پوڈوچیری میں کانگریس اور ڈی ایم کے پر نشانہ، ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے پر زور
وزیراعظم مودی نے اتوار کو پوڈوچیری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اب ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی کاموں کا جشن منانا ضروری ہے۔
PM Modi And Amit Shah Extends Birthday Wishes To CM Nitish Kumar: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے نتیش کمار کو دی سالگرہ کی مبارک باد، بہار میں ترقیاتی قیادت کی تعریف
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ترقیاتی وژن اور ریاست کی مجموعی پیشرفت کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
PM Modi Addresses Post-Budget Webinar: مرکزی بجٹ کے بعد ویبینار سے وزیراعظم مودی کا خطاب، ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر زور
وزیراعظم مودی نے جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی بجٹ کے بعد منعقدہ اہم ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مضبوط مالیاتی نظام ہی بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنانے کی بنیاد فراہم کریں گے۔ ’’وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات‘‘ کے موضوع پر منعقد اس ویبینار میں صنعت، مالیاتی اداروں، پالیسی سازوں اور ماہرین اقتصادیات نے شرکت کی۔
PM Modi Wraps Up Israel Visit: اسرائیل دورے کے بعد وزیراعظم مودی نے اپنے تجربات شیئر کیے، بھارت۔اسرائیل شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم مودی اپنے دو روزہ اسرائیل دورے سے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ دورے کے بعد انہوں نے اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوگی۔
Budget 2026-27 Webinar: وزیراعظم مودی آج بجٹ ویبینار کا کریں گے افتتاح، ترقی اور معاشی اصلاحات پر ہوگی اہم گفتگو
وزیر اعظم مودی جمعہ کی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی بجٹ کے بعد منعقد ہونے والے ایک اہم ویبینار کا افتتاح اور خطاب کریں گے۔ ”وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی، اصلاحات اور مالیات“ کے عنوان سے منعقد ہونے والا یہ پروگرام بجٹ 2026-27 کے نفاذ سے متعلق قومی سطح پر مشاورتی سلسلے کی پہلی کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور مالی استحکام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
PM Modi Planted Tree ‘Ek Ped Maa Ke Naam’ Initiative: وزیر اعظم مودی نے ’یاد واشیم‘ میں ہولوکاسٹ متاثرین کو پیش کیا خراج عقیدت، اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ لگایا ’ایک پیڑ ماں کے نام‘
اسرائیل کے سرکاری دورے کے دوسرے روز بھارت کے وزیر اعظم مودی نے عالمی شہرت یافتہ ہولوکاسٹ یادگاری مرکز یاد واشیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نازی دور حکومت میں قتل کیے گئے تقریباً 60 لاکھ یہودیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Truly Splendid—PM Modi On Netanyahu Wears Traditional Indian Attire: وزیر اعظم مودی نے نتن یاہو کے روایتی بھارتی لباس کی تعریف کی، کہا- یہ ہماری ثقافت کے لیے آپ کے احترام کی علامت
اسرائیل کے سرکاری دورے پر موجود بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی جانب سے دیے گئے خصوصی عشائیے نے سفارتی حلقوں میں خاص توجہ حاصل کرلی، جب نتن یاہو نے بھارتی روایتی لباس پہن کر مہمان وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس اقدام کو بھارتی ثقافت اور روایات کے تئیں احترام کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔





