Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Address

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مجوزہ مشترکہ ریلی کو لے کر ضلع مظفرپور کے موتی پور اور گائے گھاٹ علاقوں میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دونوں مقامات پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پروگرام پُرامن اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔

وزیر اعظم مودی نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے آپریشن سندور، سودیشی اپنانے، نکسل سے متاثرہ اضلاع میں چراغ جلانے اور ہندوستان کے ترقی کے سفر کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ندیاں ”ترقی کی شاہراہوں“ کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ 2014 کے بعد پانچ آپریشنل آبی گزرگاہوں سے بڑھ کر اب ان کی تعداد 30 سے ​​زیادہ ہو گئی ہے، جس سے لاجسٹک اور سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان 2014 سے پہلے کے ’کمزور پانچ‘ سے گزشتہ ایک دہائی میں اصلاحات کی وجہ سے دنیا کی سب سے ٹاپ پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’جب ہم 2014 میں اقتدار میں آئے تو ہندوستان کی نصف آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔ ہم نے 50 کروڑ سے زیادہ جن دھن اکاؤنٹس کھولے۔ ہم نے بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کیں‘۔

ماؤ نواز تشدد کو ترقی مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "ماؤ نواز دہشت گردی کا بحران اپنے اختتام کے قریب ہے اور ہندوستان جلد ہی اس خطرے سے آزاد ہو جائے گا۔ پہلے 125 اضلاع متاثر تھے لیکن اب صرف 11 رہ گئے ہیں"۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا سمجھتی تھی کہ ہندوستان بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے، وہ کبھی ان پر قابو نہیں پا سکے گا۔ تاہم گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان نے ہر ڈر کو دور کیاہے اور ہر چیلنج پر قابو پا لیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف اقتصادی اور تکنیکی لحاظ سے ہندوستان-جاپان تعلقات کو مضبوط کریں گے بلکہ عالمی سطح پر ایک نئی سمت بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کی شراکت داری عالمی امن، استحکام اور ترقی کی راہ کو مزید مستحکم کرے گی۔

پی ایم مودی نے خطے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت اور "گلوبل ساؤتھ" کے لیے اپنے وژن پر بات کی، جس میں مالدیپ جیسے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور فوجی تعاون مزید بڑھے گا۔

وزیر اعظم مودی نے آج پیر کی شام ملک کی عوام سے خطاب کرتے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پالیسی پر واضح روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم مودی نے آج ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے حوالے سے بات کی۔