پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی نے آج پیر کی شام ملک کی عوام سے خطاب کرتے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پالیسی پر واضح روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس دوران عالمی برادری کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ ہندوستان اب کسی بھی قیمت پر دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گے اور پاکستانی حکومت جب تک دہشت گردوں کا صفایا نہیں کر دیتی، کوئی بھی بات چیت نہیں ہو سکتی۔
پاکستان کو دہشت گردی کی یونی ورسٹی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’جب پاکستان میں دہشت گردی کے اڈوں پر ہندوستان کی میزائلوں اور ڈرونز نے حملہ بولا تو دہشت گرد تنظیموں کی عمارتیں ہی نہیں بلکہ ان کا حوصلہ بھی تھرّا گیا۔ بہاولپور اور مریدکے جیسے دہشت گردی ٹھکانے ایک طرح سے عالمی دہشت گردی کی یونیورسٹی رہے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی جو بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، چاہے 9/11 ہو، چاہے لندن ٹیوب بمباری ہو یا ہندوستان میں گزشتہ دہائیوں کے درمیان جو بڑے بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، ان سب کے تار کہیں نہ کہیں دہشت گردی کے انھی ٹھکانوں سے جڑے رہے ہیں۔‘‘
عالمی برادری کو بھی کیا مخاطب
وزیر اعظم نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہندوستان دہشت گردی کو کسی قیمت بھی برداشت نہیں کرے گا اور دہشت گردی کے خاتمے پر بات کیے بغیر پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انھوں نے کہا ’’’میں آج عالمی برادری سے بھی کہوں گا کہ ہماری کوشش بات چیت رہی ہے۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر ہی ہوگی۔ اگر کستان سے بات ہوگی تو پاک مقبوضہ کشمیر پر ہی ہوگی۔‘‘
وزیر اعظم نے مزید کہا ’’پاکستانی فوج اور پاکستانی حکومت جس طرح دہشت گردی کو کھاد پانی دے رہی ہے، وہ ایک دن پاکستان کو ہی ختم کر دے گا۔ پاکستان کو اگر بچنا ہے تو اسے اپنے دہشت گردی انفراسٹرکچر کا صفایا کرنا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ بھارت کاموقف بالکل واضح ہے: دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتی، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، اور پانی اور خون بھی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
