PM Modi Israel Visit: وزیر اعظم مودی کا اسرائیل دورہ آج سے، دفاعی تعاون اور نئی ٹیکنالوجی معاہدوں پر دنیا کی نظریں
وزیر اعظم مودی آج 25 فروری کو اہم سرکاری دورے پر اسرائیل روانہ ہو رہے ہیں، جسے بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس دورے کے دوران دفاعی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور خطے کی بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
Israel PM Netanyahu Hexagon Of Alliance: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ’ہیکساگون آف الائنس‘ منصوبہ، بھارت سمیت چھ ممالک کے اتحاد کی تیاری، مقصد کیا اور کس کے خلاف پیغام؟
اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے مغربی ایشیا میں ایک نئے اسٹریٹجک اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جسے ’’ہیکساگون آف الائنس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مجوزہ اتحاد میں بھارت سمیت چھ ممالک کو شامل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔
PM Modi New Tradition Good News: کابینہ اجلاس میں نئی پہل، وزیر اعظم مودی کا وزراء سے ’گڈ نیوز‘ پوچھنے کا سلسلہ شروع
وزیر اعظم مودی نے سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلسل تیسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ کی ہر میٹنگ میں ایک نئی روایت کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ تمام وزراء سے ان کی وزارتوں سے متعلق ایک مثبت خبر یا گڈ نیوز کے بارے میں سوال کرتے ہیں تاکہ حکومتی کام کا رخ عوامی فائدے اور حوصلہ افزائی کی جانب رکھا جا سکے۔
PM Modi Tribute To Jayalalithaa: کرشماتی لیڈر اور اور غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں کی حامل تھیں جے للیتا، جینتی پر وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے للیتا کی زندگی جدوجہد، حوصلے اور مضبوط ارادوں کی روشن مثال تھی۔ انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے ریاست کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا بنیادی مقصد بنایا۔
PM Modi Congratulates Rob Jetten On Becoming Netherlands PM: نیدرلینڈز کو مل گیا نیا وزیر اعظم، روب جیٹن نے عہدہ سنبھالا، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد
بھارت کے وزیر اعظم مودی نے روب جیٹن کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، پانی کے انتظام، زراعت اور پائیدار توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی اور عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔
Canada PM Mark Carney To Visit India: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی 26 فروری کو بھارت کے دورے پر، وزیر اعظم مودی سے اہم ملاقات متوقع
وزیر اعظم کارنی کے دفتر کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق وہ اپنے دورے کے آغاز میں پہلے ممبئی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی میں ان کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے طے ہے، جہاں دونوں لیڈر دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
PM Modi Letter To People Of West Bengal: وزیر اعظم مودی کا مغربی بنگال کے ووٹروں کو خط، کہا- بنگال کی مائیں اور بہنیں غیر محفوظ
وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے ووٹروں کے نام ایک جذباتی خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ’سونار بنگلہ‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ خط بنگالی اور ہندی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔
PM Netanyahu On PM Modi Israel Visit: وزیر اعظم مودی کا اسرائیل دورہ اہم، اے آئی اور کوانٹم ٹیکنالوجی پر ہوگی گفتگو: نتن یاہو
بھارت کے وزیر اعظم مودی بدھ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور سلامتی تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔
PM Modi Condoles Demise Of Mukul Roy: سابق مرکزی وزیر مکل رائے کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت، مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے سابق مرکزی وزیر مکل رائے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مکل رائے کا پیر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور زیر علاج تھے۔
PM Modi Visit To Israel: اسرائیل کے دورے سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کیا خوشی کا اظہار، نتن یاہو کی بھرپور ستائش
وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کے اپنے آئندہ دورے سے قبل خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات اور دوطرفہ مذاکرات کے لیے بے حد پُرامید ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نتن یاہو کے بیان کے جواب میں یہ اظہار خیال کیا۔





