Bharat Express

Pashupati Kumar Paras

لوک سبھا الیکشن کے لئے بہارمیں پیرکو این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان ہوا۔ بی جے پی  کو  17 سیٹیں ملی ہیں جبکہ   40 لوک سبھا سیٹوں والے بہارمیں  سی ایم  نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو 16 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی پارس نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لگن اور وفاداری سے این ڈی اے کی خدمت کی، لیکن میرے ساتھ ذاتی طور پرنا انصافی ہوئی۔

طویل انتظار کے بعد بہارمیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹ شیئرنگ ہوگئی ہے، لیکن اب ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اوپیندرکشواہا کی بھی ناراضگی سامنے آئی ہے۔

بہارمیں بی جے پی 17 سیٹوں پر، جے ڈی یو 16 سیٹوں پرلڑے گی جبکہ 5 سیٹیں چراغ پاسوان کو ملی ہیں۔ 1-1 سیٹ اوپیندرکشواہا اور جیتن رام مانجھی کے کھاتے میں گئی ہے۔ جبکہ پشوپتی پارس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

پشوپتی پارس نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے فہرست جاری ہونے تک ہم انتظار کریں گے۔ اگر ہمیں نظر انداز کیا گیا تو ہماری پارٹی کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ ہم کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں

بہاراین ڈی اے اتحادیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تقریباً طے ہوگیا ہے۔ بی جے پی 17 سیٹوں پر الیکشن لڑسکتی ہے۔ وہیں چراغ پاسوان گروپ کو پانچ سیٹیں ملی ہیں۔ جے ڈی یو 15 یا 16 سیٹوں پرلڑسکتی ہے۔

 ملک میں لوک سبھا الیکشن کا اعلان ہونے ہی والا ہے۔ اسے لے کرسیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاری تیز کردی۔ پارٹیاں اب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ بہار میں این ڈی اے کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے فارمولے کی خبر پر پشوپتی پارس کے ایم پی کا بڑا بیان دیا ہے۔

بہارمیں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لوک سبھا کے الیکشن کی تیاریاں تیز ہوچکی ہیں۔ بی جے پی اس بار 20 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ وہیں جے ڈی یو کو 12 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

بہار حکومت کی طرف سے 2 اکتوبر کو جاری کی گئی ذات مردم شماری کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے چراغ نے کہا کہ پوری مردم شماری غلط ہے۔ ہم یہ پہلے سے کہہ رہے ہیں کیونکہ بہار میں ہم سے زیادہ کوئی نہیں گھومتا۔ ہم ہمیشہ بہار کے ہر گاؤں میں گھومتے رہتے ہیں۔