Bharat Express

Paris Olympics 2024

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپک میں کمال کردیا اورجویلن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ ہندوستان کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبرپررہے۔ حالانکہ ان کے گولڈ جیتنے کے بعد یہ خبریں آئی ہیں کہ ان کا اسٹیڈیم میں ڈوپ ٹسٹ کیا گیا۔

وکی کوشل نیرج کو مبارکباد دینے والے پہلے سلیبرٹی میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے قومی پرچم تھامے نیرج چوپڑا  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "سیزن کی بہترین کارکردگی، آپ ہمیں ہمیشہ فخر محسوس کراتے ہیں بھائی!!! نیرج چوپڑا۔"

پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'نیرج تم ایک شاندار ایتھلیٹ ہو۔ پیرس اولمپکس میں آپ کی شاندار کارکردگی کے بعد سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔ نیرج نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس سے پہلے نیرج نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے  کہ 26 سالہ نیرج چوپڑا کا دوسرا تھرو ان کا واحد درست تھرو تھا جس میں انہوں نے 89.45 میٹر پھینکا جو اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو تھا۔ اس کے علاوہ ان کی تمام پانچ کوششیں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فون پر بات کی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کئے۔

ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے ریسلنگ مقابلے کا فائنل کھیلنے سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس پر پورا ہندوستان مایوس ہے۔ اس سب کے درمیان ہیما مالنی نے کچھ ایسا کہہ دیا کہ لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ پہلوان نے عالمی اولمپک گیمز کوالیفائر میں 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں ہندوستانی مردوں کے کشتی دستے کو 2024 پیرس اولمپکس کے لیے اپنا پہلا کوٹہ دلایا ہے۔

خواتین کی پسٹل شوٹنگ میں ہندوستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ مرکزی وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے منو کو چیک حوالے کیا۔