نیرج چوپڑا کی اولمپکس میں جیت پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر، ملائکہ اروڑا ،وکی کوشل سے لے کر تاپسی تک نے 'چمپئن' کو خاص انداز میں دی مبارکباد
نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ نیرج چوپڑانے 8 اگست کو پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتا ۔ پورا ملک ان کی تاریخی جیت کا جشن منا رہا ہے۔ نیرج چوپڑا کی جیت پر بالی ووڈ کے میں بھی خوشی کی لہر ۔ وکی کوشل، آر مادھون اور راکل پریت سنگھ سمیت کئی مشہور سلیب نے چمپئن کو مبارکباد دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اولمپک میں نیرج چوپڑا کا یہ دوسرا میڈل ہے۔
وکی کوشل نے نیرج چوپڑا کو ان کی جیت پر مبارکباد دی
وکی کوشل نیرج کو مبارکباد دینے والے پہلے سلیب میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے قومی پرچم تھامے نیرج چوپڑا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “سیزن کی بہترین کارکردگی، آپ ہمیں ہمیشہ فخر محسوس کراتے ہیں بھائی!!! نیرج چوپڑا۔”
آر مادھون نے بھی مبارکباد دی
وہیں آر مادھون نے اسکور کارڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پاکستان کے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’کتنا زبردست میچ ہے، ارشد ندیم کو اولمپک ریکارڈ اور نیرج چوپڑا کو سلور میڈل کے لیے مبارکباد، دوستو، کھیل آج جیتا ہے‘‘۔
نیرج چوپڑا کے سلور میڈل پر راکل پریت سنگھخوشی سے جھومی
راکل پریت سنگھ نیرج کو ہندوستان کے لیے سلور میڈل جیتتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ انہوں نے پوسٹ کیا، “واہ! نیرج، آپ نے یہ دوبارہ کر دیا! آپ کا دوسرا اولمپک میڈل جیتنے پر مبارک ہو! ہندوستان فخر محسوس کررہا ہے ۔!”
ملائکہ اروڑا نے نیرج کی جیت کو ہندوستان کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا
ملائکہ اروڑا اس وقت اولمپک 2024 سے لطف اندوز ہونے کے لیے پیرس میں ہیں۔ ملائکہ اروڑا نے بھی نیرج چوپڑاکی جیت پر اپنے جوش کا اظہار کیا اور اس تاریخی لمحے کی گواہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ نیرج چوپڑا کے ایک کلپ کے ساتھ م ملائکہ اروڑا نے لکھا، “میرے ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ “
راہول رویندرن نے بھی نیرج کو مبارکباد دی
One of the best days of my life! Will be bugging my grandkids no end on my deathbed with the story of a Parisian evening on the 8th August of 2024. “When thatha was at the stadium(s) to witness two Indian medals on the same day, a World Record and an Olympic Record.” Today will… pic.twitter.com/PGGgEMVotR
— Rahul Ravindran (@23_rahulr) August 8, 2024
تیلگو ہدایت کار اور اداکار راہول رویندرن نے پیرس سے جیت کے لمحے کا گواہ بنے۔ انہوں نے وینو سے کچھ تصاویر شیئر کیں اور نیرج ‘دی میل مین’ چوپڑا کا 8 اگست کو ایک خاص یادگار بنانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس