Pen-Down Strike in Balochistan: بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی پین-ڈاؤن اسٹرائک، حکمرانوں کو کہا ’نااہل اور لاپرواہ‘
ڈان کی رپورٹ کے مطابق، 16 اکتوبر کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت بلوچستان حکومت نے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی اور وفاقی لیویز فورس کو صوبے کے سات انتظامی ڈویژنز میں سے چھ میں پولیس کے ساتھ ضم کر دیا ہے اور ان ڈویژنز کو اے ایریا قرار دیا گیا ہے۔
Israel’s intention behind recognizing Somaliland: صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے پیچھے کیا ہے اسرائیل کا مقصد؟ مصر اور اردن سمیت کئی ممالک ناراض
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری سے متعلق کسی بھی اقدام کے لیے امریکہ کی حمایت ضروری ہے۔ اس دوران اسرائیل اور صومالی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے تعلقات ابراہم معاہدوں کی روح کے مطابق استوار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کے علاوہ صومالی لینڈ کے صرف تائیوان کے ساتھ باضابطہ تعلقات ہیں۔
Pakistan-Afghanistan Clash: پاک–افغان سرحد پر شدید فائرنگ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی، دونوں جانب ایک دوسرے پر پہلے حملے کا الزام
کوئٹہ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فائرنگ رات تقریباً 10 بجے شروع ہوئی اور دیر رات تک جاری رہی۔ چمن ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ایک خاتون سمیت تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
عمران خان پر پاکستان کی نئی کارروائی، انٹرنیٹ سے ہٹائی گئیں تصاویر، چہرہ بھی نہیں دکھا سکیں گے ٹی وی چینل
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سے ان کی فیملی پہلے ہی تشویش میں تھی۔ اب حکومت کے ایک اورفیصلے نے ان کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ فیملی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بارے میں کچھ بڑا چھپایا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹی وی پران کے نام لینے پرپابندی ہے اورانٹرنیٹ سے ان کی تصاویر بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
Afghanistan says Pakistan bombed Khost: پاکستان کی افغانستان میں بمباری، 9 معصوم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ،جانئے طالبان ترجمان نے کیا کہا؟
گزشتہ رات تقریباً 12 بجے، صوبہ خوست کی ضلع گربزو کے علاقے مغلګۍ میں پاکستانی جارح افواج نے ایک مقامی شہری، ولایت خان ولد قاضی میر کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 9 بچے (5 لڑکے اور 4 لڑکیاں) اور ایک خاتون شہید ہو گئی اور ان کا گھر تباہ ہو گیا۔
Pakistan Ready For War with India- Khawaja Asif : دہلی دھماکے کے بعد بڑھی پاکستان کی بےچینی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے دی بھارت و افغانستان کو گیدڑ بھبھکی
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہلی دھماکے کے حوالے سے ایک اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے بھارت اور افغانستان دونوں کو کھلی دھمکی دے ڈالی۔ انہوں نے کہا، ”کل تک یہ ایک گیس سلنڈر کا دھماکہ تھا اور آج وہ اسے غیر ملکی سازش قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت کسی بھی وقت پاکستان پر الزام لگا سکتا ہے، لیکن ہم دو محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار ہیں“۔
TTP issues open threat to Pakistan: پاکستان کو ٹی ٹی پی کی کھلی دھمکی، لوکیشن بتا کر کہا- ہم یہاں پر ہیں
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں داخلی سلامتی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ جس ٹی ٹی پی کو وجود میں لانے میں پاکستان نے خود اہم کردار ادا کیا تھا، آج وہی ٹی ٹی پی پاکستان کے گلے کا کانٹا بن چکی ہے۔
Pakistan-Afghanistan Agree To Continue Ceasefire : پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، 6 نومبر کو استنبول میں ہوگی اگلی اعلیٰ سطحی ملاقات
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی لفظی جنگ کے باوجود دونوں ملکوں نے بالآخر قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں جنگ بندی (سیز فائر) پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تاہم، زمینی حالات میں کوئی خاص بہتری تاحال دکھائی نہیں دے رہی۔
Blast in Balochistan: پاکستان کے بلوچستان میں دھماکہ، پولیس افسر کے قافلے کو بنایا گیا نشانہ، آٹھ زخمی
پولیس افسران نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کے ذریعے اڑایا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
Taliban reminds Pak terms of ceasefire: افغانستان نے پاکستان کو کیا خبردار، جنگ بندی معاہدے کی شرائط یاد دلاتے ہوئے کہہ دی بڑی بات
قطر کے بیان کے مطابق، پاکستان اور افغانستان پائیدار امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے ایک نظام قائم کرنے پر متفق ہوئے ہیں، اور جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مزید مذاکرات طے کیے گئے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان دونوں کے وفود قطر اور ترکی کی ثالثی میں دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھے۔





