Bharat Express

Pakistan Tehreek-e-Insaaf

عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے ذریعہ جیتے گئے 2018 کے الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے باوجود پارلیمنٹ میں شامل ہوئے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی سیاسی انتقام یا دشمنی نہیں ہے، حتیٰ کہ ان لوگوں کے خلاف بھی نہیں جنہوں نے ماضی میں انہیں اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد پی پی پی کے شریک چیئرمین اور پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار زرداری نے ہفتے کے روز صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عمران خان نے اس پر سخت تنقید کی۔

پاکستان کے 14ویں صدر کے لیے ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پاکستان کے نئے صدر موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جگہ لیں گے، جن کی پانچ سالہ مدت گزشتہ سال ختم ہو گئی تھی۔

پاکستان میں حکومت بنانے سے متعلق پی ٹی آئی حامی امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ پی ایم ایل-این اور پی پی پی کے الائنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی اپنے الائنس کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ پارٹی نے پارٹی بانی عمران خان کے حکم پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ہمارے ووٹوں کے مطابق سیٹیں ملتیں اور نتائج نہیں بدلے جاتے تو ہم 180 سیٹوں کے ساتھ مرکز میں ہوتے۔

تحریک انصاف کے لیڈراسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لئےعمر ایوب ہمارے امیدوارہوں گے۔

توشہ خانہ معاملے میں گرفتار ہوئے عمران خان کو اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔ عدالت نے انہیں تین سال کی سزا سنائی ہے اورایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی فیملی کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میری بیوی اور بہنوں کو بھی مقدمے اورگرفتاری وارنٹ کے ذریعہ دھمکایا جا رہا ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے پنجاب اسمبلی الیکشن میں تاخیر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو ایک تجویز منظور کی۔ اس قدم کے بعد ملک کی عدلیہ اورحکومت کے درمیان تنازعہ مزید گہرا ہونے کا امکان ہے۔