PTI wins back ‘bat’ as PHC declares ECP order ‘illegal’: عمران خان کوملی بڑی راحت، عدالت نے پی ٹی آئی کے ’بلے‘ کا نشان کردیا بحال، پورے ملک سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
Imran Khan, Shah Mahmood Qureshi indicted in cipher case: نواز شریف کی پاکستان واپسی کے ساتھ ہی عمران خان کو لگا جھٹکا،سائفرکیس میں فرد جرم عائد
چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہے، اس میں بے گناہی ثابت کروں گا۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نہیں ملی راحت،جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Now Imran & Qureshi both on judicial remand: نہ عمران کو ملی ضمانت ،نہ قریشی کو راحت، تحریک انصاف کیلئے دوہری آفت
پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے بیچ پی ٹی آئی کو آج ایک ساتھ دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں راحت ملنے کے بعد یہ امید جتائی جارہی تھی کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آجائیں گے لیکن ایسا ہونہ سکا۔ صرف عمران خان ہی نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی بھی قید سے رہا نہ ہوسکے۔
Imran Khan Toshakhana Case: پاکستان میں عمران خان کو ملی بڑی راحت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا پر لگائی روک، سابق وزیراعظم کی رہائی کا حکم
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔
Imran Khan’s Arrest: عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے صوبہ پنجاب میں ان کے 200 سے زائد کارکنان گرفتار
ایف آئی آر کے مطابق خان کی میڈیا ٹیم سمیت ان کے ساتھ موجود لوگوں نے ہفتے کے روز خان کو گرفتار کرنے گئی پولیس ٹیم کو دھمکی دی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے، "انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور ان سے سرکاری بندوقیں چھین لیں اور ان پر بندوقیں تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
Police arrested 10 PTI workers: عمران کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو کیا گرفتار
حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کارکن ہفتے کے روز جوہر ٹاؤن میں جمع ہوئے اور خان کی گرفتاری پر جشن منایا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف کھوکھر اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ لاہور میں تمام اہم سڑکوں اور عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
Imran should approach the Broadcasting Authority: Court: تقاریر اور تصاویر کو میڈیا میں نشر کرنے پر لگی ‘حقیقی’ پابندی کے خلاف براڈکاسٹنگ ریگولیٹر سے رجوع کریں عمران: عدالت
کھوسہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ خان سے متعلق کسی بھی مواد کو ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی غلط لگائی گئی ہے، انہیں اس پابندی کا علم میڈیا رپورٹس سے ہوا ہے۔
ECP instructs Islamabad IG to arrest Imran Khan: عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کی ہورہی ہے تیاری، کپتان جلد ہوسکتے ہیں گرفتار
الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح 10 بجے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 16 جنوری 2023 اور 2 مارچ 2023 کو ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، لیکن وہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے۔