Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor

بھارتی فضائیہ کے فضائی حملے پر مقتول شبھم دویدی کی اہلیہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی موت کا بدلہ لینے پر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

اسدا لدین اویسی نے  بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ لکھا کہ میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

آپ کو بتادیں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات  کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا۔

آج آپریشن سندورپر  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دہشت گردی کے خلاف اس سخت حملے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "پاکستان اور پی او کے سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی مضبوط اور واضح ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں آج صبح سویرے ہندوستان کی فوجی کارروائی پر افسوس ہے اور موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ہندوستان اور پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کو ترجیح دیں۔

معلومات کے مطابق، ہندوستانی فوج نے حملوں کے لیے مقامات کا انتخاب اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ جیش محمد اور لشکر کی اعلیٰ قیادت کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں ان کے کردار کو نشانہ بنایا جائے۔

پاکستان اور پی او کے میں جن 9 مقامات پر بھارت نے فضائی حملے کیے ان میں سے کچھ بین الاقوامی سرحد سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ خاص طور پر بہاولپور جو کبھی جیش محمد کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا تھا،

آپریشن سندور بھارتی فضائیہ، بحریہ اور فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ایک طرف آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تو دوسری طرف فوج کی جانب سے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

ہندوستانی فوج نے حملوں کے لیے مقامات کا انتخاب اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ جیش محمد اور لشکر کی اعلیٰ قیادت کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں ان کے کردار کو نشانہ بنایا جائے اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن سندور میں جدید ترین ہتھیاروں، اسکریپ کروز میزائلوں سے لیس رافیل طیاروں اور LMS (لاجسٹک مینجمنٹ سسٹم) ڈرون کا استعمال کیا۔ جو انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو تباہ کر دیتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن سندور میں رافیل لڑاکا طیاروں پر اسکالپ کروز میزائل اور ہیمر میزائل، دو طاقتور ہتھیاروں  کا استعمال کیا۔