Bharat Express DD Free Dish

Owaisi on Operation Sindoor : اسد الدین اویسی کا آپریشن سندور پر بڑا بیان، کہا-پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو

آپریشن سندور بھارتی فضائیہ، بحریہ اور فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ایک طرف آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تو دوسری طرف فوج کی جانب سے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

پہلگام حملے کا ہندوستان نے انتقام لینا شروع کردیا ہے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات  کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب  المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیاہے۔

  1. مرکز سبحان اللہ، بہاولپور – جیش
  2. مرکز طیبہ، مریدکے – لشکر
  3. سرجل، تہرا کلاں – جے ای ایم
  4. محمودہ زویا، سیالکوٹ – ایچ ایم
  5. مرکز اہل حدیث، برنالہ – لشکر
  6. مرکز عباس، کوٹلی – جیش
  7. مسکار راحیل شاہد، کوٹلی – ایچ ایم
  8. شوائی نالہ کیمپ، مظفرآباد – لشکر
  9. سیدنا بلال کیمپ، مظفرآباد – جے ای ایم

ادھر آپریشن سندور کی کامیابی پر ہندوستان کی سیاسی جماعتیں کافی خوش اور متحد ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں ہماری افواج کی پیٹھ تھپتھپا رہی ہیں اور فوج کو مبارکباد دے رہی ہیں ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدا لدین اویسی نے  بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ لکھا کہ میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!

آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے 6-7 مئی کی درمیانی رات پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا ہے۔ ‘آپریشن سندور’ کے تحت آئی اے ایف نے پاکستان میں دہشت گردی کے 9 ٹھکانوں پر بم گرائے ہیں، جس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپریشن سندور بھارتی فضائیہ، بحریہ اور فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ایک طرف آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تو دوسری طرف فوج کی جانب سے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ بھارتی فوج کے حملوں کی طاقت اتنی زیادہ تھی کہ پاکستانی فضائی دفاع کو اس بات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ بھارتی فضائیہ نے میزائل داغے ہیں۔

معلومات کے مطابق، ہندوستانی فوج نے حملوں کے لیے مقامات کا انتخاب اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ جیش محمد اور لشکر کی اعلیٰ قیادت کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں ان کے کردار کو نشانہ بنایا جائے اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے اس طرح کی  کارروائی سے پاکستان خوفزدہ ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے گھبرا کر کراچی اور لاہور کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پاکستان نے مظفرآباد میں بلیک آؤٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read