پہلگام حملے کا ہندوستان نے انتقام لینا شروع کردیا ہے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔
ادھر آپریشن سندور کی کامیابی پر ہندوستان کی سیاسی جماعتیں کافی خوش اور متحد ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں ہماری افواج کی پیٹھ تھپتھپا رہی ہیں اور فوج کو مبارکباد دے رہی ہیں ۔وزیردفاع کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم بھائیوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل ہے۔مودی حکومت ہندوستان اور اس کی عوام پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔ بھارت دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Proud of our armed forces.#OperationSindoor is Bharat’s response to the brutal killing of our innocent brothers in Pahalgam.
The Modi government is resolved to give a befitting response to any attack on India and its people. Bharat remains firmly committed to eradicating…
— Amit Shah (@AmitShah) May 7, 2025
ادھر بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بھی ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پہلگام پر ہندوستان کا پیغام – اگر آپ ہمیں چھیڑیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی روح پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔بھارت دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کیلئے پرعزم بھی۔دہشت گردی کی لعنت کو ختم کریں گے۔
पहलगाम पर भारत का पैग़ाम – छेड़ोगे तो छोड़ेंगे नहीं।
प्रधानमंत्री मोदी जी ने कहा भारत की आत्मा पर हमला करने वालो को कड़ी सज़ा मिलेगी।
भारत आतंकवाद को उसकी जड़ से उखाड़ फेकने में सक्षम भी है और संकल्प बद्ध भी है।
मिटा देंगे आतंकवाद का नासूर – #OperationSindoor
— Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) May 7, 2025
ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدا لدین اویسی نے بھی اس حملے پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ لکھا کہ میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کیے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!
मैं हमारी रक्षा सेनाओं द्वारा पाकिस्तान में आतंकवादी ठिकानों पर किए गए लक्षित हमलों का स्वागत करता हूँ। पाकिस्तानी डीप स्टेट को ऐसी सख्त सीख दी जानी चाहिए कि फिर कभी दूसरा पहलगाम न हो। पाकिस्तान के आतंक ढांचे को पूरी तरह नष्ट कर देना चाहिए। जय हिन्द! #OperationSindoor
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) May 7, 2025
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


