UN Envoy Resigns Over Claims Of Planned Nuclear Strike On Iran: ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ! اقوام متحدہ کے نمائندے کا دعویٰ- ایران پر ایٹم بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں امریکہ اور اسرائیل
محمد صفا نے اپنے پیغام کے ساتھ تہران کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے ایٹمی حملے کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لکھا کہ تہران کوئی خالی صحرا نہیں بلکہ ایک گنجان آباد شہر ہے جہاں لاکھوں خاندان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی بات کرنے والے اکثر اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ ایسے حملوں سے عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
Iran has the right to use nuclear technology: ایران کو بھی کسی دوسرے ملک کی طرح جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصدکیلئےاستعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔روس
روس کی ترجمان نے زور دیا کہ ایران کے جوہری تنازع کا حل سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے سیاسی اور سفارتی حل کی وکالت کرتا رہا ہے۔
Oil hits five-month high after U.S. attacks: وہی ہوا جس کا ڈر تھا،ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کار اس حملے کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جو پہلے ہی ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔
Closer view of craters at Fordow enrichment facility: ایران کی جوہری تنصیبات کو نہیں ہوا کوئی بھاری نقصان،امریکہ سے ہوگئی بڑی غلطی،سیٹلائٹ کی تصاویر پر ایران کا بڑا دعویٰ
سیٹلائٹ امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد زمین اندر کی طرف دھنس گئی، جب کہ سرنگ کے داخلی دروازے مٹی سے بند کر دیے گئے۔ فردو نیوکلیئر سائٹ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں۔
President Masoud Pezeshkian first Reaction: امریکہ کا ایران پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل لاچار ہوچکا ہے،امریکی حملے پر ایرانی صدر کا پہلا تبصرہ
غور طلب ہے کہ امریکہ اب براہ راست ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں شامل ہو گیا ہے۔ ہفتے کی رات دیر گئے امریکی طیاروں نے ایران کے تین بڑے جوہری اڈوں فردو، نطنز اور اصفہان پر زبردست فضائی حملہ کیا۔
Iranian FM Araghchi to hold talks with Putin: امریکی حملے کےبعد روسی صدر سے ملنے پہنچے ایرانی وزیرخارجہ،روس بھی جنگ میں ہوسکتا ہے داخل
موجودہ تنازع میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں اور اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی عروج پر ہے۔ عراقچی کی پیوتن سے ملاقات ممکنہ طور پر فوجی اور سیاسی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایران کے موقف کو تقویت دینے کے لیے اہم ہوگی۔
Indo-Pak Tension: ’’ہندوستان کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے پاکستان‘‘، امریکی انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں کہی بڑی بات
امریکہ کی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کو ایک وجودی خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔
Israel is preparing possible strike: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے اسرائیل،عالمی برادری میں تشویش کی لہر
امریکی صدر کی انتظامیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئی بھی بڑی فوجی کارروائی کرنے سے پہلے سفارتی راستوں کو ترجیح دے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
No one can attack Pakistan as it’s nuclear power: پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے اس لئے ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے:مریم نواز
مریم نواز نے اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔یا درہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Iran and US set for nuclear talks: جوہری پروگرام پر امریکہ-ایران کے مابین بات چیت کا اعلان، ثالثی کا کردار ادا کرے گا عمان،اسرائیل پریشان
فی الحال دونوں فریقوں نے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے، لیکن ان کی نوعیت کے بارے میں ابہام برقرار ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، یہ بات چیت ممکنہ طور پر اسٹیون وٹکاف کی سربراہی میں ہوگی، جو ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی ہیں۔





