Bharat Express DD Free Dish

Closer view of craters at Fordow enrichment facility: ایران کی جوہری تنصیبات کو نہیں ہوا کوئی بھاری نقصان،امریکہ سے ہوگئی بڑی غلطی،سیٹلائٹ کی تصاویر پر ایران کا بڑا دعویٰ

سیٹلائٹ امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد زمین اندر کی طرف دھنس گئی، جب کہ سرنگ کے داخلی دروازے مٹی سے بند کر دیے گئے۔ فردو نیوکلیئر سائٹ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں۔

امریکہ نے اتوار (22 جون 2025) کی صبح سویرے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ فردو نیوکلیئر سائٹ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی حملوں سے وہاں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے دوران ایک  ہی جگہ پر مسلسل بم نہیں گرائے جاسکے  جس کی وجہ سے اندر زیادہ اثر نہیں ہوسکتا۔ میکسار ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ امیج میں فردو نیوکلیئر سائٹ پر تین بڑے سوراخ دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ گراؤنڈ کے اندر جو بھی سہولیات ہیں وہ برقرار ہیں۔انہیں کسی بھی قسم کا بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

سیٹلائٹ امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد زمین اندر کی طرف دھنس گئی، جب کہ سرنگ کے داخلی دروازے مٹی سے بند کر دیے گئے۔ فردو نیوکلیئر سائٹ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر میں اس کے داخلی دروازے پر کئی گاڑیاں قطار میں کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔حالانکہ امریکہ نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے ذریعے ایران کے تین جوہری مقامات کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ نے B-2 بمباروں سے 30,000 پاؤنڈ کے بنکر بسٹر بم فردو اور نطنزجوہری مقامات پر گرائے۔ اصفہان پر ٹوماہاک کروز میزائل سے حملہ کیا گیا۔ یہ پورا آپریشن 18 گھنٹے جاری رہا جس میں مواصلات کا بہت کم استعمال کیا گیا تاکہ ایران کو کارروائی کا اشارہ بھی نہ ملے۔

بتادیں کہ امریکہ کے ان دونوں ہتھیاروں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ایران کے جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردے لیکن اس تازہ ترین حملے میں قیاس لگایا جارہا ہے اور روس کے سابق صدر نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر کوئی خاص نقصان نہیں پہنچ پایا ہے۔اس کی وجہ تکنیکی طور پر حملے کو انجام دینے کے خاکے سے الگ ہوکر حملہ کرنا یا بم گرانا ہوسکتا ہے ،چونکہ ایک ہی جگہ پر مسلسل متعدد بم گرائے جانےکے بعد ہی زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنا ممکن ہے البتہ اس امریکی حملے میں شاید ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران بھی یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پوری طرح سے محفوظ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read