Iran has the right to use nuclear technology: ایران کو بھی کسی دوسرے ملک کی طرح جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصدکیلئےاستعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔روس
روس کی ترجمان نے زور دیا کہ ایران کے جوہری تنازع کا حل سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے سیاسی اور سفارتی حل کی وکالت کرتا رہا ہے۔
Oil hits five-month high after U.S. attacks: وہی ہوا جس کا ڈر تھا،ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کار اس حملے کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جو پہلے ہی ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔
Closer view of craters at Fordow enrichment facility: ایران کی جوہری تنصیبات کو نہیں ہوا کوئی بھاری نقصان،امریکہ سے ہوگئی بڑی غلطی،سیٹلائٹ کی تصاویر پر ایران کا بڑا دعویٰ
سیٹلائٹ امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد زمین اندر کی طرف دھنس گئی، جب کہ سرنگ کے داخلی دروازے مٹی سے بند کر دیے گئے۔ فردو نیوکلیئر سائٹ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں۔
President Masoud Pezeshkian first Reaction: امریکہ کا ایران پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل لاچار ہوچکا ہے،امریکی حملے پر ایرانی صدر کا پہلا تبصرہ
غور طلب ہے کہ امریکہ اب براہ راست ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں شامل ہو گیا ہے۔ ہفتے کی رات دیر گئے امریکی طیاروں نے ایران کے تین بڑے جوہری اڈوں فردو، نطنز اور اصفہان پر زبردست فضائی حملہ کیا۔
Iranian FM Araghchi to hold talks with Putin: امریکی حملے کےبعد روسی صدر سے ملنے پہنچے ایرانی وزیرخارجہ،روس بھی جنگ میں ہوسکتا ہے داخل
موجودہ تنازع میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں اور اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی عروج پر ہے۔ عراقچی کی پیوتن سے ملاقات ممکنہ طور پر فوجی اور سیاسی تعاون کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ایران کے موقف کو تقویت دینے کے لیے اہم ہوگی۔
Israel is preparing possible strike: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے اسرائیل،عالمی برادری میں تشویش کی لہر
امریکی صدر کی انتظامیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئی بھی بڑی فوجی کارروائی کرنے سے پہلے سفارتی راستوں کو ترجیح دے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
Khamenei on Talks With US: ایران اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا، چاہے کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو،آیت اللہ خامنہ ای کی ٹرمپ کو دو ٹوک
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ اسلامی جمہوریہ کے یورینیم افزودگی کے پروگرام پر تنازع جاری ہے۔
Iran’s blunt reply to America: ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا امریکہ کو دو ٹوک، کہا- ہم اپنے جوہری حقوق سے نہیں ہوں گے دستبردار
ٹرمپ نے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے معاہدے سے خود کو (امریکہ) الگ کر لیا ہے۔ مغربی ممالک کا خیال ہے کہ اب 2015 کا معاہدہ تقریباً غیر فعال ہونے کے بعد ایران نے اپنا جوہری پروگرام تیز کر دیا ہے اور اس کا مقصد ہتھیار بنانا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے۔





