Bharat Express

Nitish Kumar

کے سی تیاگی نے دہلی میں جے ڈی یو نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایگزیکٹو کے فیصلے کی قومی کونسل میں منظوری دی گئی

بہار کے سیاسی حلقوں میں اس بات کا زوردار چرچا ہے کہ نتیش کمار کی پارٹی میں بغاوت کا بیج بو دیا گیا ہے۔ اگر جے ڈی یو اسی طرح کا برتاؤ کرتی رہی تو اس کے لیڈر خود ہی ٹوٹ جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار ارون جیٹلی کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ریاستی تقریب میں جمعرات کو کنکر باغ کے پارک پہنچے تھے۔ وہ یہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔

چند ماہ قبل آنند موہن کے بیٹے انشومن آنند نے میڈیا کو بیان دیا تھا کہ ان کے بڑے بھائی چیتن آنند آر جے ڈی سے ایم ایل اے ہیں اور وہ آر جے ڈی میں ہی رہیں گے۔ ماں بھی آر جے ڈی میں ہی رہیں گی۔

مانجھی نے یہ بھی کہا کہ غریب طبقہ اور جو لوگ جسمانی طور پر سخت محنت کرتے ہیں، انہیں حد میں شراب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ جیتن رام مانجھی نے گجرات حکومت کے ماڈل کی بھی تعریف کی۔

نتیش کمار کبھی بی جے پی کے حلیف تھے۔ اب وہ بی جے پی کے سخت حریفوں میں شامل ہیں۔ نتیش اپوزیشن انڈیا اتحاد کے بانی لیڈران میں سے ایک ہیں۔ ان سے ممکنہ وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر بھی بات کی گئی ہے، جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

دہلی میں انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ سے پہلے جے ڈی یو کے کئی لیڈران نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ میں آر جے ڈی لیڈر بھی شامل تھے۔ ان لیڈران نے کہا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ قرار دیا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق جب بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملکارجن کھرگے کا نام تجویز کیا تو لالو یادو اور نتیش کمار میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

سشیل کمار مودی نے کہا کہ نتیش کمار کو نہ مایا ملی اور نہ ہی رام۔ جب وہ خالی ہاتھ پٹنہ لوٹیں گے تو جے ڈی یو کے لیے کارکنوں کے حوصلے کو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ پارٹی میں بھگدڑ مچ سکتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کی میٹنگ بدھ کے روز ہونی تھی، جو ملتوی ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں 6 دسمبر کو یہ میٹنگ بلائی تھی۔