Bharat Express DD Free Dish

NEET Paper Leak Case

 دیپکے نے حکومت کے رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سونم وانگچک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے لداخ سے متعلق مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران وہ جذباتی ہو گئے اور ان کی آواز بھرّا گئی، جس کے بعد وہ اسٹیج پر ہی رونے لگے۔

ریا کماری کے والد نے راجیش مل بتایا کہ ان کی بیٹی 3 مئی کونیٹ کا امتحان دے کر بہت خوشی کے ساتھ گھر لوٹی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے۔ چند روز بعد جب پیپر لیک کی خبر سامنے آئی تو اس نے موبائل پر خبر دکھاتے ہوئے کہا، "پاپا! پیپر لیک ہوگیا ہے۔" ابتدا میں انہوں نے اسے افواہ سمجھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبر درست تھی۔

عامر خان نے سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے بارے میں کہا کہ "ہم سب ان کی صحت اور زندگی کے لیے فکر مند ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ سب کچھ خیریت سے ہو اور وہ جلد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔"

ابتدائی صدمے سے نکلنے کے بعد خاندان نے فوری طور پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور متعلقہ امتحانی حکام سے رابطہ کیا۔ متعدد فون کالز اور مسلسل کوششوں کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق، حکام نے خاندان کو ای میل کے ذریعے تحریری شکایت درج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔

سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے، جس میں واضح کیا جائے کہ مستقبل میں امتحانی عمل اور نتائج کے نظام کو کس طرح بہتر بنایا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ یہ حلف نامہ جولائی کے دوسرے ہفتے تک داخل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تفتیش کا دائرہ اب پونے کے بعض پروفیسروں اور اساتذہ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ کچھ اساتذہ سے پوچھ گچھ کی تیاری کی جا رہی ہے اور ان کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی اس پورے نیٹ ورک سے جڑے ہر فرد کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔

کاکروچ  جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے NEET پیپر لیک معاملے میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ X اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد تنظیم نے نیا اکاؤنٹ بنا کر اپنی مہم مزید تیز کر دی ہے۔

سی بی آئی نے نیٹ -یوجی 2026 پیپر لیک معاملے کے سلسلے میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک کوگرفتارکیا ہے۔ سی بی آئی نے اہم ملزم پروفیسرشیوراج موٹیگونکر کوگرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم پی وی کلکرنی مہاراشٹر کے لاتور کا رہنے والا ہے۔ وہ ماضی میں لاتور کے دیانند کالج میں کیمسٹری کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے اور اب ریٹائر ہو چکےہیں۔ سی بی آئی کے مطابق وہ طویل عرصے سے این ٹی اے کی امتحانی کارروائیوں سے جڑا ہوا تھا،

سی بی آئی نے پیپرلیک معاملے میں تین ملزمین کوجے پور، ایک کوناسک سے اورایک کو گرو گرام سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگرمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔