لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرا دون میں منعقدہ ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام کے دوران نیٹ (NEET) پیپرلیک معاملے پرمرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پرانہوں نے نیٹ پیپرلیک سے دلبرداشتہ ہو کرخودکشی کرنے والی طالبہ ریا کماری کے والد راجیش مل کواسٹیج پرمدعوکیا، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی المناک کہانی سنائی۔ راجیش مل نے جذباتی اندازمیں راہل گاندھی سے اپیل کی کہ وہ نیٹ پیپرلیک کا معاملہ پارلیمنٹ میں پوری قوت کے ساتھ اٹھائیں۔ اس پرراہل گاندھی نے کہا کہ پیپرلیک نے نچلی سطح سے لے کراوپری سطح تک پورے نظام پرقبضہ کرلیا ہے اوراس کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔
ریا کماری کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی 3 مئی کونیٹ کا امتحان دے کربہت خوشی کے ساتھ گھرلوٹی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا پیپربہت اچھا ہوا ہے۔ چند روزبعد جب پیپرلیک کی خبر سامنے آئی تواس نے موبائل پرخبردکھاتے ہوئے کہا، “پاپا! پیپرلیک ہوگیا ہے۔” ابتدا میں انہوں نے اسے افواہ سمجھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبردرست تھی۔ راجیش مل کے مطابق، ریا نے اس وقت کہا تھا کہ ہربارمحنت کرنے والے طلبا کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے، کیونکہ امتحان کے پرچے لیک ہوجاتے ہیں اورمحنت کا صلہ نہیں ملتا۔
रिया कुमारी ने NEET पेपर लीक की वजह से खुदकुशी कर ली थी। आज उनके पिता राजेश मल्ल जी, राहुल गांधी जी से मिलकर भावुक हो गए।
उन्होंने कहा- जो मेरी बेटी के साथ हुआ, वो किसी और बेटी के साथ न हो। राहुल जी, आप संसद में हमारी आवाज उठाइए। pic.twitter.com/WR72NF4eQl
— Congress (@INCIndia) July 17, 2026
این ٹی اے سے سخت ناراض تھی ریا: والد کا دعویٰ
انہوں نے بتایا کہ پیپرلیک کے بعد ان کی بیٹی شدید ذہنی دباؤمیں آ گئی تھی اورنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے بہت ناراض تھی۔ وہ اکثرکہتی تھی کہ امتحان دینے والے طلبا پرتوسخت پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، یہاں تک کہ ہاتھ میں دھاگا پہن کربھی امتحانی مرکز(ایگزام سینٹر) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی، لیکن دوسری طرف پرچے اوپرہی سے لیک ہوجاتے ہیں۔ وہ سوال کرتی تھی کہ آخرایسا کیوں ہوتا ہے؟ ریا کماری کے والد نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کوسمجھایا کہ نظام میں خرابیاں ہیں، جنہیں وہ خود تبدیل نہیں کرسکتے، مگرریا اس جواب سے مطمئن نہیں تھی۔ وہ روزانہ تقریباً 10 گھنٹے پڑھائی کرتی تھی اورکہتی تھی کہ اتنی محنت کے بعد اگردوبارہ امتحان دینا پڑے تویہ بہت مشکل ہوگا۔ انہوں نے اسے زیادہ فکرنہ کرنے کا مشورہ دیا، لیکن وہ مسلسل ذہنی پریشانی میں مبتلا رہی۔
ملک کے تعلیمی نظام کوبہتراورشفاف بنانے کا مطالبہ
اپنی بات کہتے ہوئے راجیش مل جذبات پرقابونہ رکھ سکے اوراسٹیج پرہی آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ ملک کے تعلیمی نظام کوبہتراورشفاف بنایا جائے تاکہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا، وہ کسی اورطالبہ کے ساتھ نہ ہو۔ انہوں نے کہا، “راہل جی! ہماری آوازپارلیمنٹ میں اٹھائیے تاکہ کسی اورخاندان کواس درد سے نہ گزرنا پڑے۔”
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



