Bharat Express DD Free Dish

Chhatron Ki Goonj

اندور میں منعقد ہونے والا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام اس مہم کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ اس کی شروعات راہل گاندھی نے کوٹا سے کی تھی۔ اس سے قبل وہ دہرادون، دہلی، پریاگ راج اور پونے میں بھی ’چھاتروں کی گونج‘ پروگراموں سے خطاب کر چکے ہیں۔

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت ملک بھر میں طلبہ سے مکالمہ کر رہے ہیں، پونے میں پروگرام کے بعد اب ناگپور میں تیاری، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سیاسی حملے کی حکمت عملی بھی شامل

کانگریس لیڈران پون کھیڑا سمیت متعدد اپوزیشن لیڈران، جن میں مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، این سی پی (شرد پوار گروپ) کے سربراہ شرد پوار اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت شامل ہیں، نے بھی سونم وانگچک کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی۔

ریا کماری کے والد نے راجیش مل بتایا کہ ان کی بیٹی 3 مئی کونیٹ کا امتحان دے کر بہت خوشی کے ساتھ گھر لوٹی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے۔ چند روز بعد جب پیپر لیک کی خبر سامنے آئی تو اس نے موبائل پر خبر دکھاتے ہوئے کہا، "پاپا! پیپر لیک ہوگیا ہے۔" ابتدا میں انہوں نے اسے افواہ سمجھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبر درست تھی۔

راہل گاندھی کا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام جمعہ کی شام پانچ بجے اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے طلبہ سے براہِ راست مکالمے کی مہم کا دوسرا بڑا پروگرام ہے۔ اس مہم کا آغاز اس سے قبل راجستھان کے شہر کوٹا سے کیا گیا تھا۔