Bharat Express DD Free Dish

National Council for Promotion of Urdu Language

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یونانی میڈیسن پینل بہت اہم پینل ہے۔ اس پینل کے تحت بہت سی اہم طبی کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ اس پینل کی کتابیں حوالے کے طور پرطلبا کے نصاب میں شامل ہیں۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے زیراہتمام 23 اپریل 2025 کوعالمی یوم کتاب اورکاپی رائٹ (ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے 2025) کے موقع پریک روزہ بک کنکلیوکا انعقاد ہوا، جس کے تحت تین اجلاس ہوئے۔

پروفیسر افشار عالم نے صدارتی خطاب میں آرٹی فیشیل انٹلی جنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی فیشیل انٹلی جنس کے دور میں کاپی رائٹ کافی اہم موضوع ہے کیونکہ اصل رائٹر اور کاپی رائٹ کا مسئلہ بہت اہم ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اس کانفرنس میں جہاں ہندوستان کے تمام اردو علاقوں اور متوازن صنفی نمائندگی پر توجہ دی گئی ہے، وہیں کناڈا ،آذربائیجان ،ازبیکستان، مصر، نیپال، قطر، یو اے ای سے بھی متعدد اردو دانشوران آن لائن و آف لائن شرکت کر رہے ہیں۔

قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ’ہندوستان کے لسانی تنوع میں مادری زبان کی اہمیت‘ پرمذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کو بھی یاد کیا گیا۔

گنگا سہائے مینا نے کہا کہ اپنی زندگی اورآنے والی جنریشن کو بہتر بنانے کے لیے قبائلی ادب سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، ان کے یہاں پوری کمیونٹی کی اہمیت ہے۔ انفرادی زندگی کا تصور نہیں ہے، وہ نیچر اوراپنے آبا واجداد کوسب سے اوپررکھتے ہیں۔

ہندوستان کے 30 سے زائد سرکاری اورغیرسرکاری پبلشرزکے اسٹال جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں موجود ہیں۔ قومی اردوکونسل کا اسٹال بھارت پویلین میں ہے۔  بھارت پویلین کا اہتام نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا نے کیا ہے۔ قومی اردوکونسل کے اسٹال پرتقریباً 150 کے قریب ٹائٹلس نمائش کے لئے موجود ہیں۔

گورننگ کونسل کے ممبر انجینئر افضل صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کو ہمیں اپنے اثاثے کے طور پر دیکھنا چاہئے کیونکہ اس میں وہ قوت ہے کہ اگر ہمت اور ارادے سے کام لیا جائے تو اسے فروغ دینا بہت آسان ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام اردو لینگویج لرننگ موبائل ایپ کا مواد تیارکرنے کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام اردوکونسل کے دفترمیں پہلے شہیدصحافی مولوی محمد باقرپریادگاری خطبہ کا انعقاد کیا گیا۔ خطبہ مشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے دیا جبکہ صدارت سینئرصحافی اورادیب اسد رضا نے کی۔