Bharat Express DD Free Dish

Narendra Modi

وزیراعظم نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد پاور اور انرجی سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ خیالات کا تبادلہ ہو، تعاون بڑھے اور ترقی کے لیے مشترکہ سمت طے کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پائیدار ترقی کے ساتھ معاشی نمو کو آگے بڑھانے، عالمی روابط مضبوط کرنے اور 2047 تک ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بچوں کی اموات میں تیزی سے کمی کے لیے بھارت کی تعریف کی گئی ہے، جو ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور عوامی فلاحی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

سرکاری بیان کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے دور دراز اور مشکل علاقوں میں موجود چھوٹے پن بجلی منصوبوں کی صلاحیت کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 2,532 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

چیئرمین نے سبکدوش ہونے والے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کو اختتام نہیں بلکہ نئی ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراکین تازہ توانائی اور نئے خیالات کے ساتھ اس ادارے کی روایت کو آگے بڑھائیں گے،

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ اکتوبر 2014 میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے اپنی پرانی روایت کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ کی چابہار پہل کو نئے انداز میں پیش کیا اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا حصہ بتایا۔

ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت کا واحد مقصد ترقی کو روکنا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی نہ خود کام کرتی ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے اور جب تک پارٹی کے افراد کو فنڈز میں سے اپنا ’’حصہ‘‘ نہیں ملتا، تب تک سرکاری اسکیمیں دیہات اور غریبوں تک نہیں پہنچنے دی جاتیں۔

امریکی دائیں بازو کی سرگرم کارکن اور ٹرمپ کی حامی لورا لومر نے اسٹیج سے ٹرمپ کا پیغام پڑھتے ہوئے کہا، ”میں نے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے صدر ٹرمپ سے فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ بھارت کے لوگوں کو بتائیں کہ میں بھارت سے محبت کرتا ہوں، مجھے مودی سے محبت ہے اور میں بھارتی عوام کا بے حد احترام کرتا ہوں“۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود کانگریس نے شمال مشرقی خطے کو قومی دھارے سے دور رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے تعین کے وقت ایسی حد بندی کی گئی جس سے براک ویلی کا سمندر سے اہم تجارتی رابطہ ختم ہو گیا۔ ان کے مطابق جو علاقہ کبھی ایک بڑا تجارتی راستہ اور صنعتی مرکز تھا، وہ اپنی طاقت سے محروم ہو گیا اور بعد میں بھی اس کی ترقی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں لاکھوں بھارتی شہری کام کر رہے ہیں، اس لیے لوگوں کا فکرمند ہونا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں بھارتی شہری مشکل میں پھنسے ہیں تو حکومت نے انہیں محفوظ طریقے سے واپس لانے کے لیے پوری کوشش کی ہے۔ 

ریلوے، شاہراہوں، توانائی اور دیہی سڑکوں کے کئی منصوبے قوم کے نام۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کیرالا میں تعمیر کی گئی 23 دیہی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان سڑکوں سے دیہی علاقوں میں بازاروں، تعلیم، صحت اور روزگار تک رسائی بہتر ہوگی۔