Bharat Express

Mukhtar Ansari Funeral

اب ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے، جس میں مختار کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے نہ کہ زہر۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختار انصاری کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہارٹ اٹیک کی تصدیق ہوئی ہے۔

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی گزشتہ ماہ جیل سے باندہ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں زہر دیا گیا ہے۔

یکم اپریل کو اویسی نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا ایکس پر دی۔جس میں  انہوں نے لکھا'غازی پور میں مرحوم مختار انصاری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ، حامیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مختارانصاری کی موت پران کے بھائی اورغازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ نہ سوچے کہ مختارکی موت سے کہانی ختم ہوگئی ہے۔ بلکہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے۔ 

مختار انصاری کے جسد خاکی  کو ہفتہ کے روز غازی پور ضلع کے محمد آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ  میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افضال انصاری نے کہا کہ جس انداز سے مختار انصاری کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ وقت آنے پر ٹھوس شواہد پیش کریں گے کہ انہیں زہر دے کر مارا گیا

مختارانصاری کی موت کے بعد پہلی باران کے بھائی افضال انصاری کا بیان سامنے آیا ہے۔ افضال انصاری نے الزام لگایا کہ مختار انصاری کو زہردے کر مارا گیا ہے۔

مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے نمازجنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران حامیوں نے مختارانصاری زندہ آباد کے نعرے لگائے، جس پر ڈی ایم نے سخت وارننگ دی ہے۔