Bharat Express

Mukhtar Ansari Death: مختارانصاری کے فاتحہ میں شامل ہونے کے لئے بیٹے عباس انصاری کی سپریم کورٹ میں عرضی، کپل سبل رکھیں گے دلیل

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی گزشتہ ماہ جیل سے باندہ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں زہر دیا گیا ہے۔

مختار انصاری کے فاتحہ میں شامل ہونے کے لئے بیٹے عباس انصاری نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ (فائل فوٹو)

Mukhtar Ansari Death: مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری نے والد کے فاتحہ میں شامل ہونے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا فاتحہ 10 اپریل کو پڑھا جانا ہے۔ لائیو لا کے مطابق، سینئروکیل کپل سبل نے عدالت عظمیٰ میں رکن اسمبلی عباس انصاری کی عرضی کا ذکرکیا ہے۔ کپل سبل اس معاملے میں عباس انصاری کی طرف سے دلیلیں رکھنے والے ہیں۔ عباس انصاری آرمس لائسنس معاملے میں فی الحال اترپردیش کے کاس گنج جیل میں بند ہیں۔

مختارانصاری کی 28 مارچ کو باندہ کے ایک میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ قابل ذکرہے کہ مختارانصاری کافی لمبے وقت سے باندہ جیل میں بند تھے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے پرمیڈیکل کالج لے جایا گیا تھا۔ مختار انصاری کو اترپردیش کے غازی پور ضلع میں واقع محمدآباد کے کالی باغ قبرستان میں 30 مارچ کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔ ان کی نمازجنازہ میں ہزاروں کی بھیڑتھی۔ وہیں، عباس انصاری والد کی تدفین میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ فاتحہ میں شامل ہونے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read