Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز کب مکمل طور پر کھلے گی؟ پاکستان میں ایران۔امریکہ مذاکرات سے پہلے ٹرمپ کا بڑا بیان
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان میں ہونے والی بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو امریکہ فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جہازوں میں جدید ترین ہتھیار نصب کیے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا مؤثر استعمال کیا جائے گا۔
US-Iran War: حزب اللہ پر پوری طاقت سے کریں گے حملہ، ایران کی وارننگ کے درمیان اسرائیل کا بڑا اعلان
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا، "ہم نے جنگ نہیں چاہی اور نہ ہی ہم اسے چاہتے ہیں، لیکن ہم کسی بھی صورت میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم اس تنازع میں شامل تمام فریقوں کو ایک ہی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔"
Iran US War Ceasefire: سیزفائراعلان پر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا ردعمل، کہا — یہ جنگ کا خاتمہ نہیں
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل آف ایران نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا کہ سیزفائر کو جنگ کے خاتمے سے تعبیر نہ کیا جائے۔ کونسل نے کہا کہ ایرانی افواج مکمل چوکس ہیں اور دشمن کی کسی بھی غلطی پر پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
Mojtaba ready to negotiate with US: اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ، امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں مجتبیٰ خامنہ ای، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی کم کرنے کے اشارے
ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران امریکہ کے ساتھ کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو بھی رد کیا جس میں انہوں نے مذاکرات کا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا موقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے باوجود وہ اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
Iran Israel War: آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا فیصلہ، جہازوں سے 20 لاکھ ڈالر ٹول عائد کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایران کا سخت مؤقف
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی اس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے توانائی مراکز بھی ایران کی دسترس میں ہیں اور انہیں ایک ہی دن میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس طرح کے اقدامات عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
Trump on Mojtaba Khamenei: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی، کہا-’’نئے ایرانی رہنما کے لیے سکون سے رہنا ہوگا مشکل‘‘
ایران کی مذہبی مجلس اسمبلی آف ایکسپرٹس نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ 56 سالہ عالم دین مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی مجتبیٰ خامنہ ای ایران کی تاریخ میں اسلامی جمہوریہ کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے ہیں۔
”امریکہ نہیں، ہم طے کریں گے کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی‘‘، امریکی صدرٹرمپ کے بیان پرایران کا سخت پلٹ وار
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ ایران نے کہا کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی، اس کا فیصلہ وہی کرے گا۔
China Opposes Any Attack on New Iranian Supreme Leader: چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر حملے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی، اسرائیلی فوج نے دی تھی دھمکی
4 مارچ کو جب مجتبیٰ کا نام سامنے آیا، تو امریکہ اور اسرائیل نے اعتراض کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ اگلے لیڈر کے انتخاب میں ان کا کردار ہونا چاہیے اور انہوں نے مجتبیٰ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ہلکے وزن کا امیدوار قرار دیا تھا۔
Mukhtar Abbas Naqvi Pays Tribute To Ayatollah Khamenei: مختار عباس نقوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر کہا- ان کی شہادت کو سلام، جنگ کے بجائے امن کو واحد حل قرار دیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کر کے مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
Mojtaba Khamenei Named Supreme Leader: ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا انتخاب
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد ملک نے اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔





