Urdu Conclave 2026

”امریکہ نہیں، ہم طے کریں گے کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی‘‘، امریکی صدرٹرمپ کے بیان پرایران کا سخت پلٹ وار

ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔ ایران نے کہا کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی، اس کا فیصلہ وہی کرے گا۔

ایران نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کوازسرنوخارج کردیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ہی ختم ہوجائے گی اوریہ ایک چھوٹی مدت کی مہم ہے۔ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آرجی سی) نے واضح طورپرکہا ہے کہ جنگ کب اورکیسے ختم ہوگی، یہ فیصلہ صرف ایران کرے گا، امریکہ نہیں۔ آئی آرجی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ”ہم طے کریں گے کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی۔ خطے کا مستقبل اورحالات اب ہماری مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے۔ امریکی افواج جنگ ختم نہیں کریں گی۔‘‘

امریکہ کوشرمناک ہارکا سامنا کرنا پڑا: ایران

آئی آرجی سی کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر”ہوشیاری اوردھوکے” کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ اسے”شرمناک” کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایران نے امریکی جہازوں اورجنگی طیاروں پرطنزکسا کہ وہ ایرانی حملوں سے بچنے کے لئے خطے سے 1000 کلومیٹرسے زیادہ دوربھاگ گئے ہیں۔ آئی آرجی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے ‘بزدل اورڈرپوک’ فوجی یوایس ابراہم لنکن پرمیزائل داغے جانے کے بعد اوردورچلے گئے۔ ایران نے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس میزائلوں کا اسٹاک کم نہیں ہوا ہے، بلکہ اب اس کے ہتھیارپہلے سے زیادہ طاقتورہیں۔

ایران پر20 گنا زیادہ سخت حملہ کرنے کی کیوں دی دھمکی؟

آئی آر جی سی نے کہا کہ اس کے کچھ وارہیڈزکا وزن ایک ٹن سے زیادہ ہے۔ اس نے متنبہ کیا کہ جب تک حالات معمول پرنہیں آتے وہ دشمن ممالک کوخطے سے “ایک لیٹرتیل” بھی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی کا براہ راست ردعمل ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرایران نے آبنائے ہرمزسے تیل کے بہاؤکوروکا توامریکہ  ایران کو”اب تک مارے جانے سے 20 گنا زیادہ سخت مارے گا۔” ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا تھا کہ امریکہ “آسانی سے تباہ ہونے والے اہداف” پرحملہ کرے گا تاکہ ایران کبھی بھی ایک قوم کے طورپردوبارہ قائم نہ ہو سکے۔

ہرمز اسٹریٹ سے گزرتا ہے دنیا کا 20 فیصد خام تیل

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمزکوچین اورتیل پرانحصارکرنے والے دیگرممالک کے لیے ‘امریکہ کا تحفہ’ قراردیا۔ درحقیقت دنیا کا 20 فیصد خام تیل اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں بڑھی ہے جب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کواپنے مرحوم والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی جگہ ایران کا نیا سپریم لیڈر(رہبراعلیٰ) منتخب کیا گیا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی-اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ نئے سربراہ کی تقرری کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں، حالانکہ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پرعائد پابندیاں ہٹانے کے بعد ان میں کمی واقع ہوئی تھی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read