PM Modi Kerala Visit: کیرالہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی شروعات، وزیراعظم مودی کی این ڈی اے قائدین سے ملاقات، کہا— ’روشن مستقبل دینے کے لیے ہم پرعزم ہیں‘
وزیراعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے کے انتخابی مہم کی باضابطہ شروعات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی اور ماہی گیر طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی-این ڈی اے عوام کو بہتر شہری سہولیات اور ایک روشن مستقبل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
PM Modi Attack On DMK: تمل ناڈو اب تبدیلی چاہتا ہے، ڈی ایم کے کے جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے مدورانتکم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے کہا کہ تمل ناڈو اب تبدیلی چاہتا ہے اور ڈی ایم کے کی بدانتظامی اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور ڈی ایم کے حکومت کے جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔
Haseen Mastaan Mirza Daughter Of Haji Mastan: انصاف کے لیے دہلی پہنچی حاجی مستان کی بیٹی، وزیر اعظم دفتر، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرائی، جانئے کیا ہے معاملہ؟
ممبئی کے انڈرورلڈ ڈان رہ چکے حاجی مستان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والی حسین مستان مرزا اپنے ساتھ مبینہ زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف انصاف کی فریاد لے کر دہلی پہنچ گئی ہیں۔ حسین مرزا نے پی ایم او، وزارت داخلہ اور صدر جمہوریہ کے دفتر میں تحریری شکایات درج کرا کے اپنی آپ بیتی سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے۔
PM Modi In Kerala: کیرالہ کو ملی نئی رفتار: اسٹارٹ اپ ہب، مضبوط ریل کنیکٹیویٹی اور غریبوں کے لیے پی ایم سوندھی کریڈٹ کارڈ کا تحفہ
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم سے ریاست اور ملک کے لیے کئی اہم ترقیاتی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کیرالہ کے ترقیاتی سفر کو ایک نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کیرالہ کو کنیکٹیویٹی، اختراع، صحت اور غریبوں کی فلاح کے میدان میں ایک مضبوط اور خود کفیل ریاست بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
PM Modi Kerala Visit: ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف نے کیرالہ کو بنیادی سہولتوں اور بہتر انفراسٹرکچر سے محروم رکھا: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کیرالہ کی راجدھانی ترووننت پورم میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیں محاذ (ایل ڈی ایف) اور کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے دہائیوں تک کیرالہ کو بنیادی سہولتوں اور جدید انفراسٹرکچر سے محروم رکھا۔
Home Minister Amit Shah: جھارکھنڈ میں بڑی کارروائی، ایک کروڑ کے انعامی پتی رام مانجھی سمیت 16 نکسلی ہلاک، امت شاہ کا اعلان— نکسلواد آخری مرحلے میں
جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے سارنڈا جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کے خلاف ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی انجام دی ہے۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 16 نکسلی مارے گئے، جن میں ایک کروڑ روپے کے انعامی نکسلی لیڈر انل عرف پتی رام مانجھی بھی شامل ہے۔
Modi Government Vision: مودی حکومت کے وژن سے بدلی زندگیاں، مکھانا فیکٹری کے مزدوروں نے وزیر اعظم مودی کا ادا کیا شکریہ
وزیر اعظم مودی کے ’ووکَل فار لوکل‘ اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ وژن کا اثر اب زمینی سطح پر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔ اس وژن کی بدولت نہ صرف مقامی صنعتوں کو فروغ ملا ہے بلکہ ہزاروں محنت کشوں کی زندگیاں بھی بدل گئی ہیں۔
Modi Government Budget: مودی حکومت اس تاریخ کو پیش کرے گی 2026-27 کا مرکزی بجٹ، 28 جنوری سے پارلیمنٹ سیشن کا ہوگا آغاز، وزیر کا بیان— ملک کے مفاد کو اولین ترجیح
مودی حکومت مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جبکہ بجٹ سیشن کا باقاعدہ آغاز 28 جنوری سے ہوگا۔ اس بات کی جانکاری مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی۔
Sukanya Samriddhi Yojana: مودی حکومت کی ’سکنیا سمردھی یوجنا‘ اور ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ مہم کے 11 سال مکمل، بچت کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے میں ملی مدد
مودی حکومت کی اہم سماجی و مالی اسکیم سکنیا سمردھی یوجنا (ایس ایس وائی) کو جمعرات کے روز 11 سال مکمل ہو گئے۔ 22 جنوری 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت شروع کی گئی اس اسکیم نے ملک بھر میں کروڑوں بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
Rajasthan Govt Renames Mohammadpura As Mohanpura: راجستھان حکومت کا بڑا فیصلہ، ایک اور مسلم نام محمدپورہ کا نام بدل کر موہن پورہ رکھا گیا
راجستھان حکومت نے ضلع کوٹہ کی دیگود تحصیل کے محمدپورہ گاؤں کا نام تبدیل کرکے موہن پورہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔





