Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا پرکاغذ پھینکنے والے اراکین پارلیمنٹ پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکرکی کرسی کے پاس جاکر پیپر پھینکے تھے۔ اس کے بعد اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

مرکزی حکومت نے سماجی کارکن سونم وانگچک کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ لداخ تشدد معاملے میں سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ وانگچک کے بیانات اور سرگرمیاں ملک کی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے ڈوکلام کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے چین کے حوالے بھارت کی ہزاروں ایکڑ زمین سرنڈر کر دی ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ سابق آرمی چیف جنرل نرونے کی کتاب کو شائع نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے پیر کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ریاست ہریانہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اسکیموں، مستقبل کی ترجیحات اور موجودہ قومی و ریاستی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پیر، 2 فروری کا دن انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ لوک سبھا میں صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ دوپہر 12 بجے شروع ہونے والی اس بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت سیاسی نوک جھونک کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے پیش کیے گئے مرکزی بجٹ کو ’’وکست بھارت بجٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیرِاعظم مودی کے عزم اور وژن کی بھرپور تعریف کی ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے اس بارانکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلی تبدیلی تک پرانا نظام نافذ رہے گا۔ فی الحال، ٹیکس دہندگان کے پاس پرانے ٹیکس نظام یا نئے ٹیکس نظام کے تحت آئی ٹی آرفائل کرنے کا اختیار ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقدہ ’ونگس انڈیا 2026‘ پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ہوابازی شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کی صنعت کا اگلا مرحلہ امیدوں سے بھرپور ہے اور بھارت ایک اہم عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی نوجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھارتی نوجوانوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔