Space Investment In India: بھارت میں خلائی شعبے کی تیز رفتار پیش رفت، 400 سے زائد اسپیس اسٹارٹ اپس سرگرم، سرمایہ کاری 500 ملین ڈالر سے تجاوز: مودی حکومت
بھارت میں خلائی شعبہ تیزی سے ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں اس وقت 400 سے زیادہ اسپیس اسٹارٹ اپس سرگرم عمل ہیں اور ان میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری 500 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
Rahul Gandhi Lok Sabha Speech: ’’کوئی مائی کا لال بھارت کو نہیں بیچ سکتا‘‘، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے راہل گاندھی کو کیوں دیا یہ جواب؟
طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پربات کی اورحکومت پرتنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت نے امریکہ کے دباؤ میں یہ معاہدہ کیا اورسب کچھ امریکہ کوبیچ دیا گیا۔
US Document On India Civil Nuclear Program: سال 2009 کے امریکی دستاویز نے مچائی ہلچل! کیا UPA حکومت نے بھارت کے سول نیوکلیئر پروگرام کو کر دیا تھا IAEA کے حوالے؟
سال 2008 میں طے پانے والا بھارت-امریکہ سول نیوکلیئر معاہدہ ایک بار پھر سیاسی اور اسٹریٹجک بحث کے مرکز میں آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سال 2009 کے ایک امریکی سرکاری دستاویز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ آیا اس وقت کی UPA حکومت نے بھارت کے سِول نیوکلیئر پروگرام کو بین الاقوامی ادارے IAEA کی مستقل نگرانی میں دے کر ملک کی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا تھا۔
Rahul Gandhi Speech in Lok Sabha: ”یہ ٹریڈ ڈیل نہیں، سرینڈر ہے، امریکی شرائط پر سمجھوتہ کرنا شرمناک“، لوک سبھا میں راہل گاندھی کا حکومت پر بڑا حملہ
طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روزلوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے ہند-امریکہ ٹریڈ ڈیل (تجارتی معاہدہ) پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے اعداد وشمار کی نگرانی کررہا ہے، ڈالرکوچیلنج کیا جا رہا ہے اورامریکہ کے غلبہ کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایوان سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوبھی مخاطب کیا۔
Vande Mataram New Guidelines: مودی حکومت کا ‘وندے ماترم’ سے متعلق فرمان، سرکاری پروگراموں اور تعلیمی اداروں میں کھڑا ہونا لازمی
اس حکم نامے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ اب تک عوامی سطح پر جو وندے ماترم گایا جاتا رہا ہے، اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق وہ مکمل وندے ماترم پیش کیا جائے گا، جس میں وہ اضافی سطریں بھی شامل ہیں جو بنکم چندر چٹرجی نے ابتدا میں تحریر کی تھیں۔
PM Modi Degree: وزیر اعظم مودی کی ڈگری تنازعہ: دہلی یونیورسٹی نے کہا- محض سنسنی پھیلانے کی کوشش، ہائی کورٹ نے دیا تین ہفتوں کا وقت
وزیر اعظم مودی کی تعلیمی ڈگری سے متعلق معلومات کو عوامی کرنے کے مطالبے پر دہلی ہائی کورٹ میں جاری قانونی سماعت کے دوران دہلی یونیورسٹی نے اپنا واضح موقف پیش کیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ اس معاملے کو بلاوجہ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد محض سنسنی پھیلانا ہے، نہ کہ کسی حقیقی عوامی مفاد کا تحفظ۔
AI Content New Rules India: ڈیپ فیک کے خلاف حکومت کا بڑا وار، گمراہ کن اے آئی ویڈیوز تین گھنٹے میں ہٹانا لازمی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
ملک میں تیزی سے پھیلتے ڈیپ فیک ویڈیوز، جعلی آڈیو کلپس اور اے آئی سے تیار کی گئی گمراہ کن تصاویر پر لگام کسنے کے لیے حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی حکومت نے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے والے مواد کے حوالے سے نئے قواعد نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے ضوابط 20 فروری 2026 سے پورے ملک میں نافذ ہوں گے۔
Maharashtra BJP-Mahayuti Victory: ضلع پریشد انتخابات میں بی جے پی–مہایوتی کی بڑی جیت، وزیر اعظم مودی کا اظہار تشکر، کہا- مہاراشٹر نے پھر دیا آشیرواد
مہاراشٹر میں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی مہایوتی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو عوامی اعتماد اور خوش حکمرانی کی جیت قرار دیا۔
General Naravane Book Controversy: ریلیز سے پہلے ہی تنازعات میں سابق آرمی چیف جنرل نرونے کی کتاب، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے درج کیا مقدمہ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نرونے کی مجوزہ کتاب ریلیز سے قبل ہی شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کتاب کی پری پرنٹ کاپی مبینہ طور پر لیک ہونے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
BJP Government Completes One Year In Delhi: دہلی میں 500 نئی بسیں، 500 کلومیٹر میٹرو لائن: دہلی میں بی جے پی حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے پیش کیا مستقبل کا روڈمیپ
قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر اتوار کو تاریخی رام لیلا میدان میں ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی کے شہریوں کو 500 نئی الیکٹرک بسیں وقف کی گئیں اور آئندہ برسوں کے لیے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور ترجیحات کو واضح کیا گیا۔





