Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے قبل کانگریس نے حکومت کو گھیرنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔ کانگریس پارلیمانی اسٹریٹیجی گروپ کی ایک اہم میٹنگ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں بجٹ سیشن کے دوران اٹھائے جانے والے اہم قومی، معاشی اور سماجی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ بھارت-یورپی یونین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور یورپی یونین کے تعلقات کو ایک نئے عہد کی شروعات قرار دیا۔

وزیر اعظم مودی نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں نہ صرف انہیں نیک خواہشات دیں بلکہ ریاست میگھالیہ کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے کی جا رہی ان کی مسلسل کوششوں کی بھرپور ستائش بھی کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں نہ صرف وزیر اعلیٰ کو نیک خواہشات دیں بلکہ ان کی قیادت میں ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں کی بھی کھل کر تعریف کی۔

بدھ کے روز یعنی کل سے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے منگل کے روز آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے قانون سازی کے کام اورمختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہم نے سب کے مشوروں کو نوٹ کیا ہے۔

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی سینئر لیڈروں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے وزیراعلیٰ کی قیادت، انتظامی صلاحیتوں اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ’من کی بات‘ کے 130ویں قسط میں ملک کے نوجوانوں کی جانب سے چلائی جانے والی صفائی مہم کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صفائی ہمیشہ ہماری زندگی اور ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور آج ملک کے نوجوان اپنے شہروں اور گاؤں کو صاف رکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

بھارت میں بچیوں کے حقوق، تعلیم، صحت، غذائیت اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود پر زور دینے کے لیے نیشنل گرل چائلڈ ڈے ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن سماج کی سوچ میں تبدیلی لا کر بچیوں کو مساوی اہمیت اور احترام دینے پر زور دیتا ہے، جس سے ان کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے۔

مودی حکومت نے دیہی بھارت کی ترقی کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا۔IV کے تحت ملک بھر کے دیہی علاقوں میں 10 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑک منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 23 جنوری کو ملک بھر میں نیتاجی کی جینتی کو ’’پراکرم دیوس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔