Bharat Express DD Free Dish

Manish Sisodia

ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی فی الحال وزیر اعلی اروند کیجریوال کے جواب کا تجزیہ کر رہی ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ کسی بھی دن ای ڈی اس ایکسائز پالیسی کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں کیجریوال کے گھر کو ایک اور نوٹس بھیج سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر 6 ماہ میں نچلی عدالت میں مقدمہ ختم نہیں ہوتا یا اس کی رفتار سست رہتی ہے، تو منیش سسودیا پھر سے ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں گرفتار ہونے والے سسودیا واحد لیڈر نہیں ہیں۔ حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو بھی ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں اس گھوٹالے سے بھی جوڑا تھا۔

دہلی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے افسران نے کہا ہے کہ اپنی موجودہ ایکسائز پالیسی کے تحت کیجریوال حکومت نے پچھلے سال 61 کروڑ سے زیادہ شراب کی بوتلیں بیچ کر 7,285 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اورای ڈی کو نوٹس بھیجا تھا، جس کے بعد آج سماعت ہوگی۔ منیش سسودیا شراب گھوٹالہ معاملہ میں تقریباً 5 ماہ پہلے گرفتارہوئے تھے۔ ہائی کورٹ ان کی ضمانت عرضی خارج کرچکا ہے۔

Delhi Excise Policy: راؤزایوینیو کورٹ میں ہوئی اس سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی سے پوچھا کہ کیا سبھی ملزمین کو چارج شیٹ سے متعلق دستاویز دیئے گئے ہیں؟ معاملے کی آئندہ سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا۔ منیش سسودیا کی اہلیہ کی بیماری کے باعث عبوری ضمانت سے متعلق  درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے

Manish Sisodia Case: سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے منیش سسودیا کی ضمانت کا معاملہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی سیما سسودیا کافی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منیش سسودیا، ان کی اہلیہ اور دیگر کی 52 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد قرق کی ہے۔

دہی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کی بیوی سیما سسودیا کی طبعیت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے، جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں یہ تیسری بار ہے کہ ملٹی اسکیلیروسس سے متاثر سیما سسودیا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔