Bharat Express

Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی کیس میں منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کی ٹیم تہاڑ جیل پہنچی

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو 14 دن یعنی 20 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے

دہلی شراب معاملے میں ہائی کورٹ پہنچے منیش سیسودیا

Delhi Liquor Policy Case:  دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکارسابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لیے تہاڑجیل پہنچی۔ ای ڈی نے منگل کو بھی منیش سسودیا سے تقریبا ً ۶ گھنٹے تک پوچھ گچھ   کی تھی اور ان کا بیان درج کیا تھا۔ ای ڈی کے حکام نے کہا تھا کہ یہ پوچھ گچھ  اگلے کچھ دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

سی بی آئی نے دہلی میں ایکسائز پالیسی گھوٹالے معاملے میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں راؤز ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر التوا ہے جس کی سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔
سسودیا تہاڑ کی جیل نمبر 1 میں ہیں

51 سالہ منیش سسودیا کو تہاڑ کی جیل نمبر 1 کے وارڈ نمبر 9 میں رکھا گیا ہے۔ یہ سینئر سٹیزن وارڈ ہے، جہاں سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ فی الحال سسودیا کو سیل میں تنہا رکھا گیا ہے۔ کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکے ستیندر جین بھی اس وارڈ میں 7 نمبر پر ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read