Bharat Express

Maharashtra Assembly Elections 2024

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے کہ اپوزیشن کے فرضی نیریٹیو کو ختم کرنے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی گزشتہ تجربات کو دھیان میں رکھا جانا چاہئے۔

کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی پرالزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں ہوئے مہاراشٹرقانون سازکونسل کے الیکشن میں کراس ووٹنگ کی۔ اب پارٹی ان پرکارروائی کی تیاری میں ہے۔

مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن سے متعلق ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے پورے جوش میں ہیں۔ انہوں نے پیر (5 اگست) کو ہی دوسیٹوں پرامیدواروں کا اعلان کیا۔

ریاست کی تمام پارٹیوں نے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ادھر ایک سروے رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو صرف 55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

ممبئی ریجن کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ممبئی کانگریس کی صدر اور ایم پی ورشا گائیکواڑ، سابق وزیر اسلم خان اور ایم ایل سی اشوک عرف بھائی جگتاپ شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں اسٹیج پراترپردیش کے اراکین پارلیمنٹ کو جمع کرکے سماجوادی پارٹی نے طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بتا دیا ہے کہ وہ بھی مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی دعویدارہے۔

 مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن سے متعلق ہلچل تیز ہے۔ الیکشن کی تیاریوں سے متعلق سماجوادی پارٹی نے ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہاراشٹرمیں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے شیوسینا کو ایک فارمولہ دیا ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شیو سینا کو یہ پسند نہیں آیا ہے۔ اب اس پر مہاوکاس اگھاڑی کی آئندہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے وزیر اور سینئر این سی پی لیڈر چھگن بھجبل اجیت پوار کو چھوڑ سکتے ہیں۔ پچھلے مہینے مہا وکاس اگھاڑی کی پارٹنر شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایک سینئر لیڈر نے بھجبل سے ملاقات کی تھی۔

مہاراشٹر میں ہونے جا رہے اسمبلی الیکشن سے متعلق شرد پوار نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھروسہ ظاہرکیا ہے کہ ایم وی اے حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔