Bharat Express

Maharashtra Assembly Elections 2024

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے مخالف گروپ میں شامل ہونے کا رجحان جاری ہے۔ جلد ہی ایک بی جے پی لیڈرشرد پوارکی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملی ہیں۔ اس ہارکی ذمہ داری لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ حالانکہ پارٹی قیادت نے انہیں نائب وزیراعلیٰ عہدے پربنے رہنے کے لئے کہا تھا۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد مہاراشٹرمیں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ این سی پی (شرد چندر پوار) گروپ کے رکن اسمبلی روہت پوار نے دعویٰ کیا کہ 27 جون سے مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون سیشن شروع ہورہا ہے۔ اس دوران اجیت پوار گروپ کے کئی اراکین اسمبلی شرد پوار گروپ کی این سی پی میں شامل ہوں گے۔

ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤکر نے راج ٹھاکرے کی قیادت میں میٹنگ کے بعد کہا، "پوری ریاست سے افسران آئے تھے اور سب کو مخاطب کیا گیا تھا۔ سب کو اسمبلی انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

چھگن بھجبل نے مزید کہا، "ہمیں ان (بی جے پی) کو بتانا چاہیے کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے زیادہ سیٹیں چاہتے ہیں تاکہ ہم تقریباً 50 سے 60 سیٹیں جیت سکیں۔" ریاست کی 288 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں 105 سیٹیں جیتی تھیں