Bharat Express

Maharashtra Assembly Elections 2024

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہفتہ کو بی جے پی لیڈر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ 90 فیصد سیٹوں پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور بقیہ 10 فیصد اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جائیں گی۔

شیو سینا (یو بی ٹی) اپنی ریلی دادر کے تاریخی شیواجی پارک میں منعقد کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی شندے جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقدہ دسہرہ ریلی میں شیوسینا کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ذرالئع کے مطابق اویسی کی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی کو 28 سیٹوں کی فہرست دی ہے۔ یہ تمام 28 سیٹیں مسلم اکثریتی علاقوں کی ہیں،مسلم ووٹر یہاں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔

درحقیقت حالیہ دنوں میں مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم میں تاخیر پر کافی بیان بازی ہوئی تھی۔ ادھو ٹھاکرے خیمہ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے تاخیر کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس پر 'مصروف' ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مہاراشٹرمیں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اس سے پہلے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دورجاری ہے۔ وہیں اجیت پوارنے کہا ہے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق وہ دوبارہ میٹنگ کریں گے، جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ کون کس سیٹ سے الیکشن لڑے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 83 سالہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو یہ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کام کے لیے سی آر پی ایف کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

شیوسینا لیڈرکے بیان پربی جے پی کے وزیررویندر چوہان نے کہا کہ رام داس کدم ایک سینئرلیڈر ہیں اوراس طرح کی زبان ان کو زیب نہیں دیتی۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’جو لوگ شندے کے پیچھے چل رہے ہیں وہ سب منافق ہیں۔ جب آپ بھیڑیوں اور لومڑیوں کے جھنڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو کیا ہونے والا ہے؟

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج پریس کانفرنس کریں گے، میں کہتا ہوں، مہاراشٹر کی تاریخوں کا بھی آج ہی اعلان کریں۔ ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ستارہ میں سینئر لیڈر مانیک راؤ سونوالکر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باونکولے کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں