Bharat Express

Mahakumbh 2025

45 روزہ مہا کمبھ میلہ 2025 ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور اسے یونیسکو نے انسانیت کی غیر محسوس ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا ہے، ملک میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، جس سے عام ہندوستانیوں پر ایک سحر انگیز اثر پڑتا ہے۔

مہا کمبھ 2025 کا آغاز 13 جنوری کو ہوا، جب 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے سنگم کے ٹھنڈے پانی میں پوتر ڈبکی لگائی۔ سنگم کی تروینی، جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیاں ملتی ہیں، آج آستھا اور آدھیاتم کا مرکز بن چکا ہے۔

اس بار مہاکمبھ میں 40 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ عقیدت مند گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم میں پوتر اسنان لینے پہنچیں گے۔

مہا کمبھ 2025 پیر (13 جنوری 2025) کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں شروع ہوا۔ اس میں کروڑوں لوگ بڑے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں، وہیں مہا کمبھ پر شدید سردی کی تباہ کاریاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

مہا کمبھ2025 نے جدید ٹکنالوجی کو ایک اہم انداز میں قبول کیا ہے، جیسا کہ اتر پردیش کے توانائی اور شہری ترقی کے وزیر، اے کے شرما نے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے حفاظت، نیویگیشن، اور مواصلات کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی پہل متعارف کرائی ہے۔

پانچ دن پہلے اکھلیش نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دریا اپنا راستہ خود بناتے ہیں۔ اس جغرافیائی سچائی کو تسلیم کرتے ہوئے دریاؤں کے بہاؤ سے چھیڑ چھاڑ کرنا ماحولیاتی جرم ہے۔

آج پریاگ راج میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وقف بورڈ کی زمین پر  مہاکمبھ ہورہا ہے۔ اس بارے میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا کہ اس زمین پر اس وقت سے کمبھ ہو رہا ہے جب اسلام وجود میں بھی نہیں آیا تھا۔

سناتن دھرم کی خدمت میں مصروف ایک مقدس ادارہ گیتا پریس نے آرتی مجموعہ کی اشاعت کے لیے اڈانی گروپ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ گیتا پریس اپنا 100 سال کا سفر مکمل کرنے کے بعد اب دوسری صدی کی تیاری میں آگے بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر مہامنتھن‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس سے قبل اکھاڑا پریشد نے مہاکمبھ کے علاقے میں مسلم مذہب کے کسی بھی فرد کے ذریعہ دکان یا کسی بھی طرح کے کاروبار کو لے کر فرمان جاری کرچکی ہے،