Bharat Express DD Free Dish

Madhya Pradesh

اٹل میوزیم میں اٹل جی سے وابستہ یادگار لمحات کو محفوظ کیا گیا ہے، جہاں فوٹو گیلریوں کے ساتھ ساتھ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار وہ خصوصی کمرہ بھی شامل ہے، جہاں سے انہوں نے پوکھران ایٹمی تجربے کی نگرانی کی تھی۔ سمٹ کے مقام پر بھی اٹل جی کی یاد میں ایک خصوصی نمائش لگائی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں دھان خریداری کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ دن بھر کسان خرید مراکز اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے چکر لگاتے رہے، مگر انہیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس کے برعکس دلالوں نے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے آدھی رات کو دھان خریداری مراکز تک پہنچا دیا۔ بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کی اور حقائق کو بے نقاب کیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس راستے پر تیز رفتاری معمول بن چکی ہے اور پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پنچنامہ تیار کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سے پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالا اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر اہلِ ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں اور ریاست کی ترقی، خوشحالی و اتحاد کے لیے دعا کی۔

 سماج کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جن سنگھ اور بی جے پی کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وجے راجے سندھیا جی ہماری ثقافتی جڑوں کے بارے میں پرجوش تھیں اور ہمیشہ ان کی تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو مقبول بنانے کے لیے کام کرتی رہیں،

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں پیش آئے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

عدالت نے ریاستی وکیل کی جانب سے پیش کردہ ’’گمراہ کن حلف ناموں‘‘ پر بھی سوالات اٹھائے اور معاملے میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ڈی آر آئی (ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس) نے ’آپریشن کرسٹل بریک‘ کے ذریعے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے مضافاتی علاقے جگدیش پورہ میں چھاپہ مارا تھا۔ گزشتہ ماہ ہوئی اس چھاپہ ماری کے دوران تقریباً 92 کروڑ روپے مالیت کا 61.20 کلو گرام لکوڈ میفیڈرون اور تقریباً ساڑھے پانچ سو کلو خام مال برآمد کیا گیا تھا۔ جس فیکٹری سے یہ مال برآمد ہوا، وہ کافی عرصے سے چل رہی تھی۔ ایسے میں مقامی پولیس اور ایجنسیوں کے کام کاج پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بائک پر سوار کچھ نوجوانوں کی اس بات پر پٹرول پمپ کے ملازمین سے جھڑپ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جھگڑے کے بعد نوجوان پٹرول پمپ سے نکل گئے لیکن آدھے گھنٹے بعد وہ ہتھیاروں سے لیس واپس آئے اور پٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی۔

لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ لڑکی کی موت بیماری کے باعث ہوئی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کی جانی ہیں۔ وہ ان معلومات کی بنیاد پر یہاں آئے ہیں۔ پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے آئی۔