Bharat Express DD Free Dish

Madhya Pradesh News

مورینا میں اودے پور انٹر سٹی ایکسپریس میں آگ کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ مسافر ٹریک پر اتر گئے اور پاتالکوٹ ایکسپریس کی زد میں آ کر کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔

اس خوفناک حادثے کے بعد مصروف جبل پور-منڈلا ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے متاثر رہی، کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر جمع ہو گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا۔

منظور احمد کویت سے ممبئی جانے والی پرواز کے انتظار میں ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر موجود تھے۔ اسی دوران پیش آنے والے حملے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی خاندان کے افراد سکتے میں آ گئے اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

بھوپال کے برکت اللہ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے واگ دیوی بھوجپال یونیورسٹی کرنے کی تجویز کو ایگزیکٹو کونسل نے منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ راجہ بھوج کی تاریخی وراثت کے احترام کے لیے کیا گیا ہے۔ اب اس تجویز کو حتمی منظوری کے لئے گورنر کو بھیج دیا گیا ہے۔

ٹویشا شرما کی پراسرار موت کے بعد سے سمرتھ سنگھ مسلسل فرار چل رہا تھا۔ پولیس گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھی۔ بھوپال پولیس نے اس کی گرفتاری پر 30 ہزار روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمرتھ 12 مئی کو ٹویشا کی موت کے بعد سے لاپتہ تھا اور اس کے خلاف کئی سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

ٹویشا شرما کے والد نوندھی شرما نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے فیملی کو انصاف دلانے کا بھروسہ دیا۔ موہن یادو نے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی جائے گی۔ وہیں کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کراس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی ہے۔

اے پی سی آر کی مدھیہ پردیش یونٹ نے بھوپال میں کامیابی کے ساتھ ریاستی کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس میں وکلا، اساتذہ، سماجی کارکنان، علماء، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے محروم طبقات کے افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ متنازع بھوج شالہ-کمال مولا کمپلیکس بنیادی طور پر راجہ بھوج کی بھوج-پرمار سلطنت کے دور کا دیوی واگ دیوی (سرسوتی) کا مندر ہے۔ عدالت نے ASI کے 2003 کے اس حکم کو بھی جزوی طور پر منسوخ کر دیا، جس کے تحت مسلم برادری کو جمعہ کے روز وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ حادثہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا، جب پچور شہر کے درمیان واقع “چنّو لال-منّو لال بھارت پٹرول پمپ” پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار پٹرول ڈلوا کر پمپ سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ اچانک اس کی بائیک میں آگ لگ گئی۔

جبل پور کے کلکٹر راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ جبل پور کے برگی باندھ میں ایک جہاز کے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، آندھی طوفان کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام کے وقت اچانک چلی تیزآندھی کے سبب پانی میں ڈگمگاکر یہ جہاز ڈوب گیا۔