Bharat Express DD Free Dish

LPG Cylinder Crisis

سمندری اعداد و شمار کے مطابق، اس راستے کا استعمال کرنے والے تقریباً 60 فیصد مال بردار جہاز یا تو ایران سے آ رہے ہیں یا ایران کے لیے جا رہے ہیں۔ ان مشکلات کے باوجود، Strait of Hormuz میں بھارتی جہازوں کی سرگرمی مضبوط رہی ہے۔گرین آشا کی روانگی سے قبل،

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی حالات کے باوجود بھارت کی مرکزی حکومت عوام کو اس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا، گیس اور تیل کی مناسب دستیابی یقینی بنانا اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نئی دہلی :انڈین آئل کارپوریشن نے جمعہ کو واضح کیا کہ ملک میں گھریلو ایل پی جی کی سپلائی مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور روزانہ تقریباً 28 لاکھ سلنڈرز یوزر تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ سرکاری تیل کمپنی نے کہا کہ عالمی سطح پر چیلنجز کے باوجود آپریشنز میں کوئی رکاوٹ نہیں …

وزارت پیٹرولیم کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ غلط معلومات کے باعث کئی علاقوں میں لوگ غیر ضروری طور پر گیس سلنڈر خرید رہے ہیں، جس سے سپلائی چین پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں فوری طور پر عوام کو درست معلومات فراہم کریں اور افواہوں کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنگی حالات میں عموماً خام تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے،  قابل ذکر بات یہ ہےکہ حکومت نے اس کے متبادل انتظامات پہلے ہی کر لیے ہیں۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ایل پی جی انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس میں اسٹوریج سہولیات، بوٹلنگ پلانٹس اور آخری مرحلے تک سپلائی کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ سپلائی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

چوری کی اس انوکھی اور حیران کن صورتحال کے بعد خاتون نے اپنے نئے سلنڈر کی حفاظت کے لیے غیر معمولی تدبیر اختیار کی۔ انہوں نے سلنڈر کو موٹی لوہے کی زنجیر سے جکڑ دیا اور اس پر بھاری تالا لگا دیا۔ خاتون کے مطابق اب صرف جب کھانا بنانا ہوتا ہے، تب وہ تالا کھولتی ہیں، ورنہ سلنڈر زنجیر سے جکڑا رہتا ہے۔

مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں آ کر ایندھن ذخیرہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی پٹرول یا ڈیزل کو کھلے یا غیر محفوظ کنٹینروں میں بھر کر رکھیں کیونکہ اس سے سنگین حفاظتی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایران-اسرائیل جنگ سے پیدا ہوئے ایل پی جی بحران کے درمیان ممبئی کے ورلی میں گیس سلینڈر کی کالابازاری کا پردہ فاش ہوا ہے۔ راشن ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ نے رہائشی علاقے میں خطرناک طریقے سے غیر قانونی طورپرذخیرہ کئے گئے سینکڑوں بھرے اورخالی سلنڈر ضبط کئے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس وقت گیس کا کافی ذخیرہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود ملک کے کئی حصوں میں گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر لوگ گیس سلنڈر حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔