BJP-JDS Alliance 2024: کرناٹک میں جے ڈی ایس کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، پارٹی سے وابستہ اقلیتی لیڈران نے کی بڑی میٹنگ، جانئے تفصیل
BJP-JDS Alliance: کرناٹک میں بی جے پی اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی جے ڈی ایس نے آئندہ اسمبلی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی جے ڈی ایس نے باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شامل ہونے کا بھی اعلان کیا۔
CPI On Rahul Gandhi: کیا راہل گاندھی 2024 میں وایناڈ سے انتخاب نہیں لڑیں گے؟ انڈیا اتحاد میں شامل سی پی آئی نے سیٹ شیئرنگ پردیا بڑا اشارہ
سی پی آئی چاہتی ہے کہ راہل گاندھی بی جے پی امیدوار کے خلاف الیکشن لڑیں۔ سی پی آئی کا خیال ہے کہ چونکہ وہ اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کا حصہ ہیں ۔ اس وجہ سے سب سے پرانی پارٹی یعنی کانگریس کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ راہل گاندھی وایناڈ سے الیکشن نہ لڑیں
BJP is not in alliance with AIADMK: عام انتخابات سے قبل بی جے پی کو تمل ناڈو میں لگا بڑا جھٹکا، گٹھ بندھن ختم
ڈی جے کمار نے کہا، "تامل ناڈو میں، بی جے پی کے ریاستی صدر انامالائی کپوسامی اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد نہیں چاہتے ہیں۔ تاہم بی جے پی کارکن ایسا چاہتے ہیں۔ انامالائی ہمارے رہنماؤں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
Nitish Kumar: قبل از وقت انتخابات کے معاملے پر سی ایم نتیش کا ردعمل، کہا- ‘ہم انتظار کر رہے ہیں کیونکہ…’
میڈیا کے بارے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جب ہماری حکومت مرکز میں اقتدار میں آئے گی تو ہم میڈیا کو بھی خود مختار بنائیں گے۔ ابھی ان کی آزادی کو کچھ لوگوں نے ہائی جیک کر لیا ہے
G-20 Summit 2023: پی ایم مودی اور بی جے پی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی
آئندہ انتخابات سے پہلے، جی20 سربراہی اجلاس پی ایم مودی اور بی جے پی کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ اس کی کامیابی ہندوستان کی عالمی ساکھ کو بڑھا سکتی ہے، اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے اور حکمران جماعت کو پرکشش مہم کا مواد فراہم کر سکتی ہے۔
Sanatani Struggle of Electoral Politics: انتخابی سیاست کی سناتنی جدوجہد
پچھلے ہفتے ایک پروگرام میں، ادھیانیدھی اسٹالن نے سناتن دھرم کا نہ صرف ملیریا اور ڈینگو جیسی بیماریوں سے موازنہ کیا، بلکہ اس کے خاتمے کے لیے بھی زور دیا، جبکہ سماج میں عدم مساوات اور تقسیم کو فروغ دینے کے لیے سناتن دھرم کوہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس بیان پر دہلی پولیس نے ادھیاندھی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024 in Karnataka: کرناٹک میں کانگریس کو ہرانے کے لئے بی جے پی-جے ڈی ایس نے ملایا ہاتھ، سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے بتایا پورا فارمولہ
کرناٹک کے سابق اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے بتایا کہ مرکزی وزیر امت شاہ کے ساتھ انتخابی معاہدے کے تحت جے ڈی ایس کو 4 لوک سبھا سیٹیں دینے پر رضامندی بن گئی ہے۔
Lok Sabha Election: پنجاب میں نہیں دکھے گا اپوزیشن الائنس ‘انڈیا’ کا اتحاد! کانگریس اور AAP کے راستے جدا
پنجاب کے وزیر سیاحت اور AAP لیڈر انمول گگن مان نے بھی کہا کہ ان کی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور ریاست کی تمام 13 پارلیمانی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔
INDIA Meeting in Mumbai: انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں آج لیے جائیں گے کئی اہم فیصلے، ساڑھے 10 بجے لوگو جاری کیا جائے گا، کوآرڈینیٹر کے عہدے پر سسپنس برقرار
انڈیا کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اجلاس کے پہلے روز کئی معاملات پر فیصلہ کیا گیا۔ ادھو ٹھاکرے اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے میٹنگ میں ایجنڈا پیش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔
INDIA Alliance Meeting: انڈیا میٹنگ میں کن معاملات پر بات ہوگی، فاروق عبداللہ کا انکشاف، کہا-الیکشن کیسے جیتا جائے؟
فاروق عبداللہ نے کہا کہ یکم ستمبر تک یہ واضح ہو جائے گا کہ 'انڈیا' کا کنوینر کون ہوگا یا پہلے کنوینر کی ضرورت ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سے پینتھرس پارٹی بھی یہاں 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والی اتحاد میٹنگ میں شرکت کرے گی۔