Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

پرینکا نے کہا، 'میں بھی یہاں ہوں گی اور وہ (راہل) بھی ہوں گے۔ وہ آپ کے ایم پی ہوں گے اور میں ان کے ساتھ کام کروں گی۔ ہم اپنے آبا و اجداد کی طرح دل و جان سے تمام مسائل حل کریں گے۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانپورلوک سبھا سیٹ پرکانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سابق مرکزی وزیر کے بھائی نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

وارنگل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ میں آج ایک سنجیدہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں، آج مجھے بہت غصہ آرہا ہے، اگر کوئی مجھے گالی دے تو میں برداشت کر لیتا ہوں، لیکن 'شہزادے' کے اس فلسفی نے بہت بڑی گالی دی ہےجس نے مجھے غصے سے بھر دیا۔

ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر خطرہ منڈلانے والے خطرے کے درمیان جے جے پی کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے اپنے پتے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیا قدم اٹھانے والے ہیں۔

بہرائچ میں ایک انتخابی ریلی کوخطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خوشنودی کی سیاست کرنے والوں پر حملہ بولا۔ انہوں نے پاکستان کے مداحوں کوبھی کھری کھوٹی سنائی۔

وزیر اعظم نے جلسہ عام میں سوال کیا کہ "کیا وجہ ہے کہ شہزادے نے اڈانی امبانی کو گالی دینا چھوڑ دیا ہے؟ کیا ان کی یہاں ٹیمپو میں مال پہنچ گیا ہے؟" الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا، "پچھلے 5 سالوں سے کانگریس کے شہزادے صبح اٹھتے ہی مالا کا ورد کرنا شروع کر دیتے تھے۔

مایاوتی نے ایکس پر ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے۔ مایاوتی نے پوسٹ میں کہا کہ یہ معلوم ہے کہ بی ایس پی ایک پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی عزت نفس اور سماجی تبدیلی کی مہم بھی ہے، جس کے لیے کانشی رام جی اور میں نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے۔

پیرکے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے اکھماس میدان میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل کی ہار کو یقینی بنانے کے لئے مختلف پارٹیاں ایک ساتھ آئی ہیں۔

ہریانہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ ہریانہ میں تین آزاد اراکین اسمبلی نے کانگریس کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کاموں سے ناراض چل رہے تھے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے کانگریس کو باہر سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے رائے بریلی میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مٹی ہے، جس میں میری فیملی کا خون ملا ہوا ہے۔