Bharat Express

Lok Sabha Electioln 2024

پی ایم مودی نے روڈ شو کے بعد انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے اپوزیشن اور ٹی ایم سی پر شدید حملہ کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ "ٹی ایم سی، بائیں بازو اور کانگریس کا انڈیا اتحاد صرف جھوٹ اور افواہوں کی سیاست میں مصروف ہے۔

حسین نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے کیرالہ کے کالی کٹ سے ایک مسلم ماہر تعلیم کو ٹکٹ دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ لکشدیپ میں کمیونٹی کے ایک اور رکن کو میدان میں اتارے گی۔ بہار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، "یہاں این ڈی اے سے ایک مسلم امیدوار ہے جسے بی جے پی سپورٹ کرے گی۔

کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے 11 ویں فہرست جاری کردی، جس میں بہار کے تین امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین امیدواروں میں دو ٹکٹ مسلم امیدواروں کو دیئے گئے ہیں۔

منگوتا شری نواسلو ریڈی اونگول سے 4 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانا چاہتے تھے، لیکن دہلی شراب پالیسی معاملے میں نام ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپایا۔

شیو سینا (یو بی ٹی) نے سانگلی، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جب کہ این سی پی (شرد چندر پوار) بھیونڈی سے دعویٰ کر رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد روچی ویرا بی ایس پی میں شامل ہوگئیں۔ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے بجنور سے روچی کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اس دوران انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سال 2023 میں بی ایس پی نے بھی روچی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ورون گاندھی نے ایکس پرپوسٹ کئے گئے خط میں لکھا، بھلے ہی کوئی قیمت چکانی پڑے، آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بی جے پی نے اس بار پیلی بھیت سے ورون گاندھی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔

امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ پارٹی میں شامل ہوتے ہی ان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔