Bharat Express

Lebanon Blast

گزشتہ پیر کی صبح سے حزب اللہ کے علاقے بیکا میں حزب اللہ  کے  لڑاکوں کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ اس دوران فضائیہ نے کم از کم 1100 اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اتوار کو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اسرائیلی حملوں میں شدت کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریباً ایک سال کی جنگ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں شدید بمباری کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی کاروں میں آگ لگ گئی اور  کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔اے ایف پی کےمطابق اسرائیلی فوج نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’وہ اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے لبنان اور شام میں اس کے ارکان کے خلاف پیجر اور واکی ٹاکی حملے "تمام سرخ لکیروں" کو عبور کر گئے ہیں اور یہ گروپ جوابی کارروائی کرے گا اور غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی لڑائی میں حزب اللہ غیرمتزلزل ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 'فوری جنگ بندی' ہونی چاہیے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ 'تناؤ میں ممکنہ اضافے سے خوفزدہ اور فکر مند ہے۔'

مسلم اکثریتی ملک ترکی نے لبنان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کے روز صدر رجب طیب اردگان نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں تنازعات کو بڑھانے کی اسرائیل کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں۔