Bharat Express DD Free Dish

Law and order

یوا چیتنا کے سپریمو روہت کمار سنگھ نے اپوزیشن کے بہار بند کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور ان کے اتحاد کے ذریعہ بلایا گیا بہار بند ایک سپر فلاپ مظاہرہ تھا۔

چیف جسٹس گوئی نے 11ویں جسٹس وی آر کرشنا آئیر میموریل لاء لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس آئیر کا ماننا تھا کہ بنیادی حقوق اور رہنما اصول مخالف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں، اور وہ ایک ہی آئینی سکے کے دو رخ ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے 17 مئی کو 23 دہشت گردوں کے مددگاروں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں بھیج دیا ہے۔ ان کی گرفتاری پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، محکمہ داخلہ کے وزیر آشیش سود، دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کی موجودگی میں امن و امان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی دنیا کی سب سے غیر محفوظ دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ امت شاہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

نئے قوانین میں 'زیرو ایف آئی آر'، پولیس شکایات کی آن لائن فائلنگ، 'ایس ایم ایس' (موبائل فون پیغامات) کے ذریعے سمن بھیجنے اور تمام گھناؤنے جرائم کی لازمی ویڈیو گرافی جیسی دفعات کے ساتھ ایک جدید انصاف کا نظام قائم کیا جائے گا۔

 ملاقات کے دوران انہوں نے معزز وزیر اعلیٰ کو ایک خط سونپا اور اتر پردیش میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت کمیشن کے قیام کی درخواست کی۔ ملک کی سرکردہ ریاست اتر پردیش میں AI کا منصوبہ بند استعمال امن و امان، صحت، تعلیم، ٹریفک اور نوجوانوں کے روزگار کے شعبوں میں مددگار ثابت ہوگا۔