Bharat Express DD Free Dish

Security forces in Jammu and Kashmir arrest 23 people: جموں و کشمیرمیں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں 23 افراد کو کیا گرفتار

سکیورٹی فورسز نے 17 مئی کو 23 دہشت گردوں کے مددگاروں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں بھیج دیا ہے۔ ان کی گرفتاری پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد سے ہی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبرست مہم چلا رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے وادی میں کئی تلاشی مہم ایک ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔ اب تک فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور 14 دیگر کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گرد مخالف مہم کے تحت ہفتہ (17 مئی) کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت جموں و کشمیر سے 23 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھی کئی جگہ چھاپے مارے ہیں اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایس آئی اے نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ملک مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو 23 دہشت گردوں کے مددگاروں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں بھیج دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی کوشش ہے کہ کسی بھی صورت میں وادی سے دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ وادی میں مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، سیکورٹی فورسز کی ایک ہفتہ میں یہ دوسری چھاپہ ماری ہے۔ ان کے پاس اِن پُٹ ہے کہ یہاں کئی دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایک ٹوئیٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس نے سری نگر میں 23 دہشت گرد معاونین اور شرپسند عناصر کو سخت عوامی تحفظ ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمات میں نامزد کیا ہے۔

ملزمان کو حراست میں لے کر ضلع جیل پونچھ، ادھمپور اور کوٹ بلوال جموں میں بند کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف سری نگر پولیس کی جانب سے تیار کردہ رپورٹس کی بنیاد پر سری نگر کے ضلعی مجسٹریٹ کے دفتر سے باقاعدہ حراستی احکامات حاصل کرنے کے بعد انہیں نامزد کیا گیا۔

افسران کے مطابق ہفتہ کو 11 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے تھے۔ فی الحال گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد پونچھ، اودھم پور اور کوٹ بلوال جموں کے جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے لوگوں پر پہلے سے ہی کئی معاملے درج ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان لوگوں نے دہشت گردوں کی ہر طریقے سے مدد کی تھی۔ اس کے علاوہ ملک مخالف سازش میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں زیادہ تر کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read