Women in Bengal are not safe: بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان لفظی جنگ تیز، وزیرداخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، کہا-’’ بنگال میں خواتین محفوظ نہیں‘‘
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو طے ہے۔ انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی ماحول کافی گرم ہے، جہاں ایک طرف بی جے پی جارحانہ مہم چلا رہی ہے تو دوسری طرف ٹی ایم سی بھی اپنے دفاع میں سرگرم ہے۔
Protesting Against Opposition: خواتین ریزرویشن بل تنازع پر بی جے پی کا احتجاج، کئی لیڈران حراست میں، دہلی پولیس نے کیا واٹرکینن کا استعمال
احتجاج کے دوران بی جے پی خواتین اراکین پارلیمنٹ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہی تھیں۔ جن لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ان میں مرکزی وزیرمملکت رکشا کھڈسے، بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج اور کمل جیت سہراوت شامل ہیں۔
Noida Violence: نوئیڈا تشدد پر برج بھوشن شرن سنگھ کی بیٹی شالینی سنگھ کا سخت ردعمل، حکومت اور پولیس پر اٹھائے سوال
شالینی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہزاروں افراد اکٹھا ہو کر تشدد پر اتر آئیں تو یہ واضح طور پر پولیس اور خفیہ نظام کی ناکامی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کو اس احتجاج کے ممکنہ خطرناک رخ کا اندازہ تک نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ سکیورٹی نظام میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Women’s safety in West Bengal: اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں خواتین کی سلامتی پر سیاست گرم، وزیرداخلہ امت شاہ کی ممتا بنرجی پر سخت تنقید
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو منعقد ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ریاست میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں پارٹیاں بھرپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
Amit Shah slams TMC: ’’آرجی کر میڈیکل کالج معاملے نے بنگال کو دنیا بھر میں شرمندہ کیا‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کا ترنمول کانگریس پر سخت حملہ
وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند رکھیں اور خاص طور پر سندیش کھالی جیسے علاقوں میں خواتین کے استحصال کو نظرانداز کیا گیا۔ آرجی کر کیس کی متاثرہ خاتون کی والدہ رتنا دیبناتھ کو بی جے پی نے پانی ہاٹی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے جس سے انتخابی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔
JNU vows strict action: جے این یو میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، انتظامیہ نے بی این ایس کے تحت سخت کارروائی کا دیا انتباہ
اس واقعے کے بعد کیمپس میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے بعد یہ تشدد بھڑکا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر طلبہ کے تعلیمی مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Rohit Shetty firing case: روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں آئی ایم پی پی اے کا وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط، فوری مداخلت کی اپیل
یہ واقعہ یکم فروری کی آدھی رات کو پیش آیا جب روہت شیٹی کی نو منزلہ عمارت ’’شیٹی ٹاور‘‘ کی پہلی منزل، جہاں ان کا ذاتی جم موجود ہے، پر کم از کم پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ ایک گولی جم کی کھڑکی کے شیشے سے ٹکرائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آئندہ گولیاں نشانہ بنا سکتی ہیں۔
PM Speech in SC National Conference: سپریم کورٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ،’ایز آف ڈوئنگ‘ اور ’ایز آف لیونگ‘ ’ایز آف جسٹس‘ کے بغیر ممکن نہیں
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ (8 نومبر) کو دارالحکومت دہلی میں سپریم کورٹ میں قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔
Amit Shah attack against the Congress: امت شاہ کا سیتامڑھی میں انتخابی ریلی سے خطاب، کہا-کانگریس کے دور میں دہشت گردوں کے خلاف کبھی سخت کارروائی نہیں ہوئی
وزیرداخلہ امت نے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے انتخابی جلسے میں کہا کہ مودی حکومت نے 11 برسوں میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ آپریشن سندور، سرجیکل اسٹرائک اور ایئر اسٹرائک کے ذریعے بھارت کو محفوظ بنایا گیا۔
Ram Rahim out of jail for the 14th time: رام رحیم 14ویں بار جیل سے باہر، 40 دن کی پیرول پر رہائی، سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش
رام رحیم کی بار بار جیل سے رہائی نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا قانون سب کے لیے برابر ہے؟ اور کیا سیاسی فوائد کی خاطر مجرموں کو رعایت دی جا سکتی ہے؟ اس پر حکومت، عدلیہ اور سماج کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔





