Bharat Express

JDU

بہارمیں گزشتہ 5-4 دنوں سے چل رہے سیاسی بھونچال پرآخرکار لگام لگ گئی ہے۔ نتیش کمار نے اتوار کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے کراین ڈی اے کے ساتھ الائنس کرلیا ہے۔

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہا، ''حلف لینے کے بعد نتیش کمار اپنا مفلر راج بھون میں بھول گئے۔ جب وہ  اپنا مفلر لینے راج بھون گئے تو گورنر حیران رہ گئے کہ اس بار 15 منٹ بھی نہیں گزرے۔

بہار میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ہے۔ ایک بار پھر نتیش کمار نے آر جے ڈی چھوڑ کر این ڈی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا - "یہ بی جے پی کی لوک سبھا الیکشن ہارنے کی مایوسی کا نتیجہ ہے... جس نے سازش کر کے مستقبل کے وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ کے عہدے تک محدود کر دیا۔

اویسی نے مزید دعویٰ کیا کہ نتیش کمار جب تک زندہ ہیں وزیر اعلیٰ بننے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کو لگتا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں انہیں وزیر اعلیٰ رہنا چاہئے۔

تھرور سوشل میڈیا پر مشکل انگریزی الفاظ شیئر کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے اس نے 'Snollygoster'کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ 2017 میں، انہوں نے یہ الفاظ نتیش کے رخ بدلنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کے تناظر میں ٹویٹ کیے تھے۔

بہار میں جاری سیاسی گہما گہمی کے بعد جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار ایک دفعہ پھر سے بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے

اسد الدین اویسی نے اس سیاسی تنازعہ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ نتیش کمار کے گرینڈ الائنس سے علیحدگی پر انہوں نے کہا کہ اب بہار میں نتیش کمار ہی نام کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ حکومت آر ایس ایس کے لوگ اور پی ایم مودی چلائیں گے

اس سے قبل نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا تھا کہ اگر نتیش کمار انڈیا الائنس کے ساتھ الیکشن لڑیں گے تو انہیں لوک سبھا انتخابات میں پانچ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ اگر اسے پانچ سے زیادہ سیٹیں ملیں تو وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں گے۔

شیوسینا کے ادھو دھڑے نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ شیو سینا کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے اپنے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اگست 2022 میں این ڈی اے چھوڑتے وقت نتیش کے بیان کا  ذکر کیا۔