Bharat Express

JDS

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس پر الزام لگایا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جھنڈے کو ہٹانے کے معاملے پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہی ہے

جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایچ ڈی کمارسوامی نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پارٹی کے 19 اراکین اسمبلی میں سے 18 نے حصہ لیا۔

لوک سبھا انتخابات 2024  کے پیش نظر بی جے پی سے اتحاد کرنے سے متعلق جے ڈی ایس میں ٹوٹ کا اشارہ دیتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ اس اتحاد کو نہیں مانتے۔

اتوار کو جے ڈی ایس کرناٹک کے نائب صدر سید شیف اللہ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفی دیتے ہوئے، انہوں نے کہا تھا، "جے ڈی (ایس) نے ایک ایسی پارٹی سے ہاتھ ملایا ہے جو برادریوں اور ذات پات کے درمیان دراڑ پیدا کرتی ہے۔ پارٹی کے سیکولر رہنما اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں

BJP-JDS Alliance: کرناٹک میں بی جے پی اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی جے ڈی ایس نے آئندہ اسمبلی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی جے ڈی ایس نے باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شامل ہونے کا بھی اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جے ڈی ایس پی بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔

کماراسوامی نے کہا کہ اتوار کو پارٹی کارکنوں کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں ان کی رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد سے متعلق ابتدائی بات چیت اور کانگریس قائدین کے بیانات کا جواب دینے میں ابھی کافی وقت باقی ہے

کرناٹک کے سابق اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے بتایا کہ مرکزی وزیر امت شاہ کے ساتھ انتخابی معاہدے کے تحت جے ڈی ایس کو 4 لوک سبھا سیٹیں دینے پر رضامندی بن گئی ہے۔

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہمارے دشمن دوست بن چکے ہیں۔ میرے پاس ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات ہیں جو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ بنانے کے لیے (سنگاپور) گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے خلاف سنگاپور میں حکمت عملی چل رہی ہے۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت کے بارے میں کمارسوامی نے الزام لگایا کہ اس میں چیف منسٹر سدارامیا کے علاوہ "متعدد وزرائے اعلیٰ" ہیں اور پارٹی کی سرکار شروع میں ہی پٹڑی سے اتر گئی ہے۔