’’ڈراہا-دھمکایا اور چھاپہ مارا…‘‘ جنتر منتر پرطلبا کو کھانا کھلانے والے جنید نے سپریم کورٹ میں پولیس کے خلاف داخل کی عرضی، الزامات کی لمبی فہرست
دہلی کے جنترمنترپرسی جے پی کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام کرنے والے جنید ملک نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے دہلی اورغازی آباد پولیس پرغیرقانونی حراست، دھمکانے اوراہل خانہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ پولیس کی مبینہ بربریت کوروکنے اورکسی بھی طرح کی تحقیقات قانونی دائرہ کارمیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Supreme Court on Student Protest: سپریم کورٹ سے مظاہرین کو بڑی راحت، عدالت نے سبھی گرفتار مظاہرین کی رہائی کا دیا حکم
عدالت نے سبھی ریاستوں کی پولیس کوان کے یہاں درج ایف آئی آر کی جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگلی سماعت تک مظاہرین کے خلاف گرفتاری جیسی کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
Congress MP Rahul Gandhi: دہلی میں پیلیٹ گن، بہار میں اے کے-47، راہل گاندھی بولے- نریندرمودی جی جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ آخر کہاں گیا؟
راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کو سننے اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے انہیں طاقت کے زور پر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بہار میں طلبہ کے احتجاج اور حکومت کے رویے پر سیاسی بحث مزید تیز ہو گئی ہے۔
Won’t Delete’: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا دوٹوک جواب، میں پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کروں گی، اب غائب ہوا انسٹاگرام اکاؤنٹ
انہوں نے مزید کہا کہ "ڈی پی کے پی اے"، جو ان کی والدہ کو یہ پوسٹ ہٹانے کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں، انہیں وہ یقین دلانا چاہتی ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ "ڈی پی" سے ان کی مراد دھرمیندر پردھان ہیں۔ اپنی اسٹوری کے اختتام پر انہوں نے لکھا، "فکر نہ کریں، یہ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگی۔
Jantar Mantar 36-Day Protest Ends: جنتر منتر پر 36 روزہ تحریک ختم، اب قانونی جنگ کا آغاز،طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والوں کے خلاف سی جے پی کا بڑا اعلان
سوربھ داس کے مطابق ویڈیوز اور تصاویر میں ایسے کئی پولیس اہلکار اور آر اے ایف کے جوان نظر آئے ہیں جو مظاہرین کے سروں پر لاٹھیاں مارتے اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اہلکاروں کے خلاف جلد قانونی عمل شروع کیا جائے گا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس کارروائی میں متعدد طلبہ کے سر اور ہاتھ شدید زخمی ہوئے تھے۔
CJP Ends Protest After Govt. Agreement: سی جے پی کے 5 نکاتی چارٹر پر حکومت کی تحریری ضمانت، ان شرائط پر ختم ہوا احتجاج
حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے درمیان تین مرحلوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد تمام اہم مطالبات پر اتفاقِ رائے ہو گیا۔ حکومت نے تعلیم سے متعلق پانچ نکاتی چارٹر پر غور و خوض اور اس پر بات چیت کا تحریری یقین دلایا ہے۔
CJP Protest: سی جے پی کا ملک گیر کینڈل مارچ کا اعلان، 26 جولائی کی شام طلبہ اور عوام سے پرامن شرکت کی اپیل
پارٹی نے اپنے تمام کارکنوں، حامیوں، طلبہ تنظیموں، والدین، اساتذہ اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شام 6 بجے اپنے اپنے شہروں میں کینڈل مارچ میں شریک ہو کر احتجاجی تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ سی جے پی کے مطابق ملک بھر میں مختلف مقامات پر اس مارچ کی تیاریاں جاری ہیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی امید کی جا رہی ہے۔
Congress MP Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے حکومت کے سامنے رکھے تین مطالبات، دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں، وزیر اعظم مودی مانگیں معافی،…
راہل گاندھی نے کہا کہ "دھرمیندر پردھان اب صرف ایک وزیر نہیں رہے بلکہ وہ تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور طلبہ کے مستقبل کو پہنچنے والے نقصان کی علامت بن چکے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان اور طلبہ ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں انہی کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے طلبہ کے دیگر دو مطالبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
Jantar Mantar Protest: اب کیریئر بنتا نظر نہیں آرہا ہے، شادی ہی کر لو، دلہن کے لباس میں جنتر منتر پہنچی طالبہ، ویڈیو وائرل
طالبہ نے کہا کہ بار بار پیپر لیک اور امتحانات سے متعلق تنازعات نے نوجوانوں کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہے، "اب کیریئر بنتا نظر نہیں آتا، اس لیے شادی ہی کر لو، لڑکیوں سے یہی کہا جا رہا ہے۔"اس کے مطابق جب سخت محنت کے باوجود امتحانات متنازع ہو جائیں اور بھرتی کے عمل متاثر ہوں تو نوجوانوں کا نظام پر اعتماد ٹوٹنے لگتا ہے۔
Jantar Mantar Protest Junaid: جنتر منتر پر مظاہرین کو کھانا فراہم کرنے والے رضاکار محمد جنید کے اہل خانہ کی مبینہ حراست پر سی جے پی کا یوپی پولیس پر الزام
محمد جنید نے بھی پولیس کارروائی پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت پولیس ان کے گھر پہنچی اور ان کے والد کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کے مطابق میرٹھ میں مقیم ان کی بہن کے گھر بھی پولیس نے کارروائی کی اور ان کے سسر اور دیور کو حراست میں لیا۔ جنید نے دعویٰ کیا کہ ان کے اہل خانہ کی پاس بکیں اور آدھار کارڈ بھی ضبط کر لیے گئے





